بلوچستان: خطرناک سٹنٹ مین باپ بیٹے کو ’بریٹینز گاٹ ٹیلنٹ‘ میں شرکت کی دعوت

News Inside

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سٹنٹ مین غلام فاروق اور ان کے بیٹے عزیر فاروق کو برطانیہ کے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے ٹی وی شو ’بریٹینز گاٹ ٹیلنٹ‘ (Britain’s Got Talent) میں شمولیت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔

غلام فاروق نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’ہم باپ بیٹے کی 24 نومبر کے شو کی ریکارڈنگ کے لیے سلیکشن ہو چکی ہے اور دعوت نامہ بھی موصول ہو چکا ہے۔‘

تاہم انہوں نے کہا کہ اس بین الاقوامی شو میں حصہ لینے کی غرض سے برطانیہ تک کے سفر کے لیے انہیں حکومتی تعاون کی ضرورت ہے۔

بریٹینز گاٹ ٹیلنٹ برطانیہ میں چلنے والا ٹی وی شو ہے، جس میں دنیا بھر سے آنے والے لوگ اپنی انتہائی غیر معمولی اور بظاہر ناممکن نظر آنے والی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

شرکت کرنے کی صورت میں غلام فاروق اور عزیر فاروق برینٹینز گاٹ ٹیلنٹ میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی ہوں گے۔

اس سے قبل دنیا کے دوسرے حصوں میں مقیم پاکستانی نژاد افراد اس شو میں حصہ لے چکے ہیں۔

باپ بیٹے کا ٹیلنٹ

بلوچستان کے علاقے مستونگ کے رہائشی غلام فاروق اور ان کے 13 سالہ بیٹے عزیر فاروق اپنی صلاحیتوں سے لوگوں کو حیران کر دیتے ہیں، جن میں وہ گلے میں تلوار ڈال کر اس کی مدد سے گاڑی کو کھینچ لیتے ہیں۔

یوں تو دنیا میں کئی کرتب باز اور سٹنٹ باز منفرد کرتب دکھاتے رہتے ہیں لیکن بلوچستان کے نوجوان سٹرونگ مین غلام فاروق اور ان کے بیٹے کا انداز نرالہ ہے۔

باپ بیٹے کے سٹنٹس میں کئی من وزنی گاڑی کھینچنا، گاڑی سر اور جسم کے اوپر سے گزارنا، ٹوٹے ہوئے شیشوں پر بغیر جوتوں کے کھڑے ہو کر دو مختلف سمت کو زور لگانے والے موٹر سائیکلوں کو بازوؤں کی مدد سے روکنا، شیشوں پر شرٹ کے بغیر لیٹنا، جسم پر بھاری پتھر ہتھوڑے کی ضرب سے توڑنا، اور شیشوں پر لیٹ کر نوکیلے کیلوں پر مشتمل راڈ جسم پر رکھنا اور اس راڈ پر نوجوان کو کھڑا کرنا شامل ہیں۔ 

غلام فاروق نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’غیریقینی سٹنٹ کرنا میری زندگی کا حصہ ہے۔ اس میں ایسے خطرناک سٹنٹس بھی شامل ہیں جو زندگی کے لیے پرخطر ہوتے ہیں۔

’میرے سٹنٹس میں سر کے اوپر سے گاڑی گزارنا، آنکھوں میں کنڈی لگا کر وزن اٹھانا، دانتوں سے ہوائی جہاز کو کھینچنا، گلے پر ہُک کی مدد سے تلوار رکھ کر گاڑی کو کھینچنا اور دانتوں کی مدد سے موٹرسائیکلوں کو روکنا بہت خطرناک ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ سٹنٹس کرنے میں میرا بیٹا عزیر فاروق بھی پیش پیش ہے۔ اس نے میرے ساتھ بیرون ملک تقریبات میں اپنے سٹنٹس کے ذریعے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔‘

عزیر فاروق ناک کے ذریعے بڑے ٹیوب کو مختصر وقت میں ہوا سے بھرتا ہے اور اپنے جسم پر سے تیز رفتار موٹر سائیکل گزارتا ہے۔

عمر فاروق چائنیز مارشل آرٹس کا انسٹرکٹر بھی ہیں اور بڑی تعداد میں بچوں کو مارشل آرٹس کی تربیت کے علاوہ انہیں سٹنٹس کرنا بھی سکھلاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سٹنٹس کرنا جتنا سخت نظر آتا ہے ان کا مظاہرہ اس سے بھی کئی زیادہ خطرناک ہے اور انہیں بغیر تربیت کے گھر پر کرنے سے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

غلام فاروق کئی میلوں میں منوں وزنی ٹرک کھینچنے کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ہوائی جہاز کو بھی کھینچ سکتے ہیں۔

اسی طرح وہ آنکھوں میں کلپ لگا کر دو کلو تک کا وزن اٹھانے کا بھی مظاہرہ کر چکے ہیں۔

ان کا بیٹا عزیر بھی کسی سے کم نہیں۔ وہ کم عمری میں ہی اپنی ہمت اور طاقت کی بنا پر دانتوں کے زور سے کار اور ٹرک کو کھینچ سکتے ہیں اور بازوؤں کے زور سے موٹر سائیکلیں روک سکتے ہیں۔

بلوچستان کے سٹنٹ مین غلام فاروق اور بیٹے عزیر فاروق کو ٹی وی شو Britain’s Got Talent میں شمولیت کی دعوت موصول ہوئی ہے تاہم برطانیہ کے سفر کے لیے انہیں حکومتی تعاون کی ضرورت ہے۔
منگل, نومبر 5, 2024 - 19:00
Main image: 

<p>غلام فاروق شیشے کے ٹکڑوں پر لیٹ کر سینے پر رکھے پتھر کو ہتھوڑے کے وار سے تڑواتے ہیں (انڈپینڈنٹ اردو)</p>

jw id: 
HNtf7mom
type: 
SEO Title: 
بلوچستان: خطرناک سٹنٹ مین باپ بیٹے کو ’بریٹینز گاٹ ٹیلنٹ‘ میں شرکت کی دعوت


from Independent Urdu https://ift.tt/JG7nVsC

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;