حکومت مخالف فورسز دمشق میں داخل، صدر بشار الاسد طیارے پر نامعلوم مقام روانہ

News Inside

شام میں حکومت مخالف فورسز کے دو مختلف ذرائع نے خبر رساں اداروں کو اتوار کو تصدیق کی ہے کہ ان کے جنگجو دارالحکومت دمشق میں داخل ہو گئے ہیں جبکہ شامی فوج کے دو اعلی افسران نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد ایک ہوائی جہاز میں سوار ہوکر اتوار کو دمشق سے نامعلوم منزل کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

حکومت مخالف فورسز نے روئٹرز کو بتایا کہ ان کے جنگجو دارالحکومت میں داخل ہو گئے جہاں سرکاری فوج کی تعیناتی کے کوئی آثار نطر نہیں آ رہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ہزاروں گاڑیوں میں اور پیدل افراد دمشق کے ایک مرکزی چوک پر جمع ہوئے اور ہاتھ لہراتے ہوئے ’آزادی‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

شامی حزب اختلاف کے اتحاد کا کہنا ہے کہ ’ہم شامی عوام کے ساتھ اپنے دمشق کی صیدنایا جیل سے قیدیوں کی رہائی، زنجیریں توڑنے اور ناانصافی کے دور کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے جشن منا رہے ہیں۔‘

صیدنایا  دمشق کے مضافات میں ایک بڑی فوجی جیل ہے جہاں شامی حکومت نے ہزاروں افراد کو قید کر رکھا تھا۔

چند گھنٹے قبل باغیوں نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے صرف ایک دن کی لڑائی کے بعد حمص کے اہم شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

اتوار کو دو رہائشیوں نے بتایا کہ دمشق کے وسط میں فائرنگ کی شدید آوازیں سنی گئیں، اگرچہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کہاں اور کیوں ہو رہی تھی۔

دارالحکومت کے جنوب مغرب میں دیہی علاقوں میں، مقامی نوجوانوں سرکاری افواج کے غائب ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسد خاندان کی ’آمرانہ حکمرانی‘ کے خلاف مظاہروں کے لیے سڑکوں پر آ گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے علاقی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’وار مانیٹر‘ کا کہنا ہے کہ شامی فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز دمشق کے ہوائی اڈے سے نکل گئی ہیں۔

برطانیہ میں قائم ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ذرائع نے بھی بتایا کہ سرکاری فورسز کے افسران اور سپاہی دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا کنٹرول چھوڑ چکے ہیں۔

دمشق میں فائرنگ کی آوازیں

 دارالحکومت دمشق کے رہائشیوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے اتوار کو علیٰ لاصبح شہر میں فائرنگ کی آوازیں سنی ہیں۔

اس سے قبل حکومت مخالف فورسز نے دارالحکومت کے قریبی شہر حمص پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اے ایف پی کے مطابق حکومت مخالف فورسز نے اتوار کو اعلان کیا کہ انہوں نے دمشق کی طرف جاتے ہوئے سٹریٹجک شہر حمص پر قبضہ کر لیا ہے۔

سرکاری وزارت دفاع نے قبل ازیں حکومت مخالف جنگجوؤں کے حمص میں داخل ہونے کی تردید کرتے ہوئے وہاں کی صورت حال کو ’محفوظ اور مستحکم‘ قرار دیا تھا، تاہم حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) گروپ کے رہنما احمد الشارع نے کہا کہ حمص پر ان کا کنٹرول ایک ’تاریخی واقعہ ہے جو سچ اور جھوٹ کے درمیان واضح فرق ہے۔‘

شام کے تیسرے سب سے بڑے شہر حمص پر قبضہ، بحیرہ روم کے ساحل سے دارالحکومت دمشق میں گذشتہ پانچ دہائیوں سے شام پر حکمرانی کرنے والے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا پیش خیمہ ہے۔

حکومت مخالف اتحاد کے ایک سرکردہ کمانڈر حسن عبدالغنی نے کہا کہ گروپ کی کارروائیاں دمشق کے دیہی علاقوں تک آزادی سے جاری ہیں۔

انہوں نے ٹیلی گرام پر لکھا: ’ہماری نظریں دارالحکومت دمشق پر ہیں۔‘

قبل ازیں صدر بشار الاسد کی حکومت نے دمشق کے اطراف کے علاقوں سے فوج کے انخلا کی تردید کی تھی۔

وزیر داخلہ محمد الرحمٰن نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ’دارالحکومت کے ارد گرد ایک انتہائی مضبوط سکیورٹی اور فوجی گھیرا قائم کیا جا رہا ہے اور کوئی بھی اس دفاعی لائن میں داخل نہیں ہو سکتا۔‘

حمص دارالحکومت کے شمال میں تقریباً 140 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ ملک کا تیسرا بڑا شہر ہے، جس پر 27 نومبر کو اپنی پیش قدمی شروع کرنے والے مخالف اتحاد نے قبضہ کر لیا ہے۔ اس پیش رفت نے برسوں سے جاری اس جنگ کو دوبارہ شروع کر دیا ہے جو بڑی حد تک غیر فعال ہو چکی تھی۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حکومت مخالف فورسز نے کنٹرول کے بعد حمص کی مرکزی جیل سے 3500 سے زائد قیدیوں کو بھی رہا کر دیا ہے۔

پاکستانیوں کی مدد کے لیے یونٹ فعال: دفتر خارجہ

شام میں جاری پیش رفت اور بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزارت خارجہ نے شام میں پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اپنے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا ہے۔

وزارت نے شام میں پاکستانی شہریوں اور ان کے اہل خانہ سے بھی کہا کہ وہ درج ذیل ٹیلی فون/ای میل پر سی ایم یو سے رابطہ کریں۔

0519207887

cmu1@mofa.gov.pk

 

شامی فوج کے دو اعلی افسران نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد ایک ہوائی جہاز میں سوار ہوکر اتوار کو دمشق سے نامعلوم منزل کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
اتوار, دسمبر 8, 2024 - 07:45
Main image: 

<p class="rteright">سات دسمبر 2024 کو حکومتی فورسز کے خاتمے کے بعد جنگجو دمشق کے قریب درعا قصبے میں سرکاری ٹینک پر سوار ہو کر جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
حکومت مخالف فورسز دمشق میں داخل، صدر بشار الاسد طیارے پر نامعلوم مقام روانہ
Translator name: 
عبدالقیوم


from Independent Urdu https://ift.tt/a8Pzisw

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;