انڈیا: دلت لڑکی کا 60 سے زائد مردوں پر جنسی تشدد کا الزام

News Inside

جنوبی انڈیا کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک 18 سالہ دلت لڑکی  نے الزام لگایا ہے کہ 60 سے زائد مردوں نے ان پر پانچ سالوں کے دوران جنسی تشدد کیا ہے۔

متاثرہ اتھلیٹ کا تعلق انڈیا کی سب سے زیادہ مظلوم ذاتوں میں ایک سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان کی شکایت کی بنیاد پر کم از کم 28 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

ان ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پانچ سال سے زیادہ عرصے میں لڑکی کا جنسی استحصال کیا۔

ملزمان کی عمریں 17 سے 47 سال کے درمیان ہیں اور ان میں لڑکی کا پڑوسی، سپورٹس کوچ، والد کا دوست، ساتھی اتھلیٹ اور ہم جماعت شامل ہیں۔

ایک پولیس افسر نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا: ’ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ سکول کی سطح کی اتھلیٹک ٹریننگ میں حصہ لینے والی اس لڑکی کے ساتھ سپورٹس ٹرینر، ساتھی اتھلیٹ اور دیگر لوگوں نے زیادتی کی تھی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مبینہ زیادتی اس وقت منظر عام پر آئی جب لڑکی نے پتھانامتھیٹا ضلع میں ایک سرکاری سکیم کے تحت منعقدہ صنفی بیداری پروگرام میں کونسلرز کو اس کی اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملزمان کے خلاف مختلف قوانین کے تحت 18 مقدمات درج کیے ہیں، جن میں نچلے درجے کی ذاتوں اور نچلے درجے کے قبائل پر مظالم کی روک تھام ایکٹ اور جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ کا قانون شامل ہے۔

بدسلوکی 13 سال کی عمر میں اس وقت شروع ہوئی جب نوجوان لڑکی کے ایک پڑوسی نے مبینہ طور پر ان کے جسمانی چھیڑ چھاڑ کی اور اس کی برہنہ تصاویر لیں۔

اگلے پانچ برسوں کے دوران 64 مردوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور مبینہ طور پر تین بار اجتماعی ریپ کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے احتیاط سے اپنے ساتھ زیادتی کرنے والوں کی تفصیل بتائی اور تفتیش کاروں کو سراغ دیے ہیں۔

ایک پولیس افسر نے دی ساؤتھ فرسٹ کو بتایا: ’طویل عرصے تک استحصال کا یہ ایک منفرد اور پریشان کن معاملہ ہے۔ ایک اور نے کہا کہ ’پوسکو کیس کے تحت اس نوعیت کے معاملے کی شاید مثال نہ ہو۔‘

کیرالہ حکومت نے جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات میں تیزی لانے کے لیے 25 افسران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔

گرفتار افراد میں سے کم از کم 14 کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ پولیس باقی مجرمان کا پتہ لگا رہی ہے۔

ریاست کی وزیر برائے خواتین اور بچوں کی ترقی وینا جارج نے وعدہ کیا ہے کہ تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’اس گھناؤنے جرم کی سزا دیے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔‘

ایک پولیس افسر نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا: ’ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ سکول کی سطح کی اتھلیٹک ٹریننگ میں حصہ لینے والی اس لڑکی کے ساتھ سپورٹس ٹرینر، ساتھی اتھلیٹ اور دیگر لوگوں نے زیادتی کی تھی۔‘
منگل, جنوری 14, 2025 - 08:15
Main image: 

<p>2 ستمبر 2024 کو کولکتہ میں شہر کے پولیس کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے اور ایک ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کی مذمت کرنے کے لیے احتجاج کے دوران جونیئر ڈاکٹروں نے ہندوستان کا قومی پرچم اٹھا رکھا ہے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں (دیبیانگشو سرکار/ اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
انڈیا: دلت لڑکی کا 60 سے زائد مردوں پر جنسی تشدد کا الزام
origin url: 
https://ift.tt/wWthaBX
Translator name: 
العاص


from Independent Urdu https://ift.tt/GrZxtJ7

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;