ہنزہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا چھٹے روز بھی جاری، شاہراہ قراقرم بند

News Inside

پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں گذشتہ چھ دنوں سے احتجاجی دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو چین سے ملانے والی شاہراہ قرارم بند ہے اور مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

یہ دھرنا عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ہنزہ میں ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف کیا جارہا ہے جس کا دورانیہ مظاہرین کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 22 سے 23 گھنٹے تک ہے۔

پیر کو دھرنا منتظمین کا گلگت بلتستان حکومت سے مذاکرات بھی ہوئے تھے لیکن مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں دھرنا منتظمین نے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے آرگنائز اور عوامی ورکرز پارٹی کے چیئرمین بابا جان نے بتایا کہ گلگت میں پانی کے ذخائر تو موجود ہیں لیکن لوگوں کو 22 سے 23 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے بتایا، ‘ہم نے اس سردی میں بھی ایک پورا گھنٹہ بجلی نہیں دیکھی ہے جبکہ حکومت عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کر رہے ہیں۔‘

بابا جان نے بتایا کہ 2013’ سے وفاقی حکومتیں عطا آباد جھیل پاور پروجیکٹ پر کام کرنے کے وعدے تو کر رہی ہیں لیکن ابھی تک اس منصوبے کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’اس منصوبے کے لیے عوام سے زمینیں بھی لی گئیں اور معاوضے کے پیسے بھی آئے ہیں لیکن منصوبے کا فائدہ عوام کو ابھی تک نہیں ملا۔‘

بابا جان کے مطابق، ‘گلگت میں اعلان شدہ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں اور اس کو مکمل کرنے کے ٹائم فریم کا اعلان کیا جائے کیونکہ اب جھوٹے وعدوں سے ہمارا گزارا نہیں  ہو گا۔’

انہوں نے مزید بتایا کہ تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر تھرمل سے پاور پلانٹس چلائے جائیں کیونکہ گلگت کی مائنس 15 ڈگری سینٹی گریڈ میں عوام کو شدید مشکلات ہیں لیکن یہ لوگ سڑکوں پر بیٹھے احتجاج کر رہے ہیں۔

گلگت بلتستان کے مشیر اطلاعات ایمان شاہ نے دھرنے کے حوالے سے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیاسی مقاصد کے لیے دھرنا دیا جا رہا ہے کیونکہ دھرنے کے 90 فیصد تک مطالبات پورے ہو چکے ہیں۔

تاہم ایمان شاہ کے مطابق: ’ہنزہ میں بجلی کا مسئلہ پچھلی حکومت کی کارستانی ہے اور جولائی 2023 کے بعد ہماری حکومت نے ہنزہ میں بجلی کے منصوبوں پر کام شروع کیا۔‘

انہوں نے بتایا، ‘مئی تک ہنزہ کی بجلی کا مسئلہ حل ہو گا کیونکہ ساڑھے تین میگا واٹ کی بجلی کے منصوبے مکمل ہو جائیں گے۔’

گذشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ایمان شاہ نے بتایا کہ ’دھرنے میں بعض لوگ تقریریں تو کرتے ہیں لیکن یہی لوگ سابق دور حکومت میں قتدار میں تھے لیکن یہ مسائل حل نہیں کر رہے تھے۔‘

یہ دھرنا عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ہنزہ میں ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف کیا جارہا ہے جس کا دورانیہ مظاہرین کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 22 سے 23 گھنٹے تک ہے۔
بدھ, جنوری 8, 2025 - 08:30
Main image: 

<p>گلگت بلتستان میں چھ جنوری 2025 کو وادی ہنزہ میں قراقرم ہائی وے بلاک کر کے رہائشی بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں (تصویر بذریعہ اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
ہنزہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا چھٹے روز بھی جاری، شاہراہ قراقرم بند


from Independent Urdu https://ift.tt/Chk7dZc

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;