حماس نے جمعے کو ان تین اسرائیلی قیدیوں کے نام جاری کر دیے، جنہیں فائر بندی معاہدے کے تحت چھٹے مرحلے میں ہفتے کو رہا کیا جائے گا۔
خبر رساں اداے روئٹرز کے مطابق حماس کی جانب سے کہا گیا کہ ان قیدیوں کے بدلے اسرائیل 369 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
اسرائیل کے مطابق اسے ان تین قیدیوں کے نام موصول ہو گئے ہیں جنہیں حماس کی جانب سے ہفتے کے روز رہا کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہفتے کو رہا کیے جانے والے قیدیوں میں روسی نژاد شہری ساشا ٹروپانوف، امریکی نژاد اسرائیلی شہری ساگوی ڈیکیل-چین، اور ارجنٹائنی نژاد اسرائیلی شہری یائر ہورن شامل ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان قیدیوں میں سے ایک حماس کے عسکری اتحادی اسلامی جہاد کے پاس ہے۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب حماس نے فائر بندی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے اور امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں ہفتے کو اسرائیلی قیدیوں کی رہائی سے انکار کیا تھا۔
فائر بندی کے معاہدے کے تحت رفح کراسنگ کو زخمیوں اور بیماروں کے انخلا کے لیے کھولا جانا تھا، جس کی اسرائیل خلاف ورزی کر رہا تھا۔
بعدازاں گذشتہ روز اسرائیل نے حماس کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے غزہ میں بلڈوزرز، تعمیراتی گاڑیاں اور عارضی گھروں سے لدے ٹرکوں کو رفح کراسنگ سے غزہ میں داخلے کی اجازت دے دی، جس کے بعد حماس کی جانب سے آئندہ رہا کیے جانے والے قیدیوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
19 جنوری کو طے پانے والے فائر بندی معاہدے کے تحت اب تک اسرائیل اور حماس کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے پانچ مراحل ہو چکے ہیں۔
یہ فائر بندی معاہدہ اس وقت سے شدید دباؤ کا شکار ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک منصوبہ پیش کیا، جس میں امریکہ کی جانب سے غزہ پر کنٹرول سنبھالنے اور وہاں کی 20 لاکھ سے زائد آبادی کو مصر یا اردن منتقل کرنے کی تجویز شامل ہے۔
عرب ممالک نے اس منصوبے کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔
سعودی عرب 20 فروری کو مصر، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی میزبانی کرے گا تاکہ اس معاملے پر ایک سربراہی اجلاس منعقد کیا جا سکے۔
فائر بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں فلسطینی قیدیوں کی آزادی نے جنگ کے دونوں فریقوں کے خاندانوں کو کسی حد تک سکون فراہم کیا ہے۔
انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے، جو ان تبادلوں میں ثالثی کر رہا ہے، جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ ’رہائی کا تازہ ترین عمل اس بات کی فوری ضرورت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ آئی سی آر سی کو قیدیوں تک رسائی دی جائے۔‘

<p class="rteright">تین اسرائیلی قیدیوں کی تصاویر جنہیں ہفتے کے روز حماس رہا کرے گا (اے ایف پی)</p>
from Independent Urdu https://ift.tt/A8zPdOw