صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے ضلع بارکھان میں سات مسافروں کو ’بس سے اتار‘ کر قتل کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دہشت گردوں‘ کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بدھ کو ایکس پر ایک بیان میں اس واقعے کی مذمت کی۔
سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ’ضلع بارکھان میں سات معصوم مسافروں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کی شدید مذمت کرتا ہوں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ بزدلانہ فعل ناقابلِ معافی ہے۔ ایف سی اور لیویز دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں، انہیں انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
حکام کے مطابق یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب رارکان کے علاقے میں نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جہاں کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کو نامعلوم افراد نے روکا اور ’سات مسافروں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔‘
رواں سال بلوچستان میں پیش آنے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا بڑا واقعہ ہے۔
اس سے قبل گذشتہ سال اگست میں بھی بارکھان کے قریبی علاقے راڑہ ہاشم میں اسی مقام پر گاڑیوں سے 22 مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
جبکہ گذشتہ سال اپریل میں بھی بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے نو مسافروں سمیت 11 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

<p>یکم فروری 2024 کو کوئٹہ میں ہونے والے ایک حملے کے بعد سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>
from Independent Urdu https://ift.tt/8mTPlHo