حماس کا معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل کا مطالبہ، اسرائیل عارضی جنگ بندی پر بضد

News Inside

اسرائیل نے اتوار کو فائر بندی میں عارضی توسیع کی امریکی تجویز پر رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ حماس نے سیز فائر معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ پر اصرار کیا ہے۔

حماس کے رہنما محمود مرداوی نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’خطے میں استحکام اور قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ (فائر بندی) معاہدے پر عمل درآمد مکمل کرنا ہے جس کا آغاز دوسرے مرحلے کے نفاذ سے ہونا چاہیے۔‘

اس سے قبل اسرائیل نے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان اور یہودی تہوار فسح کے دوران غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹکوف کی تجویز پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اتوار کی صبح پہلے سے طے شدہ فائر بندی کے پہلے مرحلے کی معیاد ختم ہونے سے چند گھنٹوں پہلے اس پیش رفت کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف کی تجویز کے مطابق پہلے دن غزہ میں قید نصف قیدیوں (زندہ اور مردہ) کو اسرائیل کے حوالے کیا جائے گا جب کہ باقی قیدیوں کو بھی ایک مستقل فائر بندی کے معاہدے کے بعد رہا کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نتن یاہو کے دفتر نے مزید کہا کہ سٹیو وٹکوف نے موجودہ جنگ بندی میں توسیع کی تجویز اس لیے دی کیونکہ مستقل جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے مزید وقت درکار تھا۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ہفتے کو کہا تھا کہ گروپ نے غزہ میں فائر بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کے لیے اسرائیل کی ’تشکیل کردہ‘ شرائط کو مسترد کر دیا ہے تاہم انہوں نے امریکی نمائندے کے منصوبے کا واضح طور پر ذکر نہیں کیا۔

نتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ اگر حماس اس تجویز پر متفق ہوتا ہے تو اسرائیل فوری طور پر وٹکوف کے منصوبے پر مذاکرات شروع کر دے گا۔

نتن یاہو کے دفتر نے مزید کہا: ’معاہدے کے مطابق اسرائیل 42ویں دن کے بعد دوبارہ جنگ شروع کر سکتا ہے اگر اسے محسوس ہو کہ مذاکرات غیر مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔‘

دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

اسرائیل نے اتوار کو فائر بندی میں عارضی توسیع کی امریکی تجویز پر رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ حماس نے سیز فائر معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ پر اصرار کیا ہے۔
اتوار, مارچ 2, 2025 - 10:00
Main image: 

<p>شمالی غزہ میں یکم مارچ 2025 کو ماہ رمضان کے پہلے روز تباہ حال عمارتوں کا منظر (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
حماس کا معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل کا مطالبہ، اسرائیل عارضی جنگ بندی پر بضد
Translator name: 
عبدالقیوم


from Independent Urdu https://ift.tt/UI79eMD

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;