سکردو میں بلتستان کے روایتی انداز میں افطار کا اہتمام کرنے والی دو بہنیں

News Inside

سکردو شہر سے کچھ ہی فاصلے پر ساجدہ اور ان کی بہن بلتستان کے قدیم روایتی انداز میں افطاری کا اہتمام کرتی ہیں۔ ساجدہ کے بقول انہوں نے یہ اپنے آباؤ اجداد کی یادیں تازہ کرنے اور بازار میں بننے والے کھانوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔

ساجدہ ایک باہمت کاروباری خاتوں اور بلتی کھانوں کی ماہر ہیں۔ ان کی قابلیت اور کامیابی کے چرچے آج کل نہ صرف بلتستان بلکہ دوسرے شہروں سے آنے والے سیاحوں میں بھی ہیں۔

شاہدہ اور ساجدہ گھر پہ افطار کے لیے بلتی ثقافتی کھانوں جن میں زرچونگ، سبکھور، انڈے کیسر، اذوق، کلچہ، ممتو (موکموک)، ٹرس بلے، پھرینگ بلے، کولاک، دیسی دودھ کی چائے شامل ہیں۔

اس حوالے سے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے ساجدہ کا کہنا تھا کہ ’رمضان میں ہم نے روایتی افطار جسے بلتی زبان میں چھوف کہا جاتا ہے کا اہتمام کیا ہے اور ہم اپنے گیسٹ میں وہ چیزیں بناتے ہیں جو ہمارے آباؤ اجداد پرانے وقتوں میں افطار میں بنایا کرتے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ہمارا مقصد اس روایتی کھانوں کے ذریعے اپنے آباؤ اجداد کی یادوں کو تازہ رکھنا اور اپنے کھانوں کو فروغ دے دینا ہے۔‘

وہ بتاتی ہیں کہ ’روایتی کھانوں میں سب سے پہلے ہمارے پاس سبکھور ہے جو گھر کے آٹے سے بنایا جاتا ہے، اس کے ساتھ ایک ثاپون اور ٹرس بلے ہے، یہاں کی روایتی روٹی گھربا ہے جسے الگ انداز میں بنایا جاتا ہے۔‘

’اس کے ساتھ ہم ایک اور ڈش کولاک ستو کے آٹے سے بناتے ہیں، اس میں لوکل چائے، خوبانی کا تیل ڈالا جاتا ہے جسے آپ میٹھے کے طور کھا سکتے ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ وہ ہر پکوان کے لیے آرگینک چیزیں ہی استعمال کرتی ہیں اور یہی ان کی خاصیت ہے۔

شاہدہ اور ساجدہ گھر پہ افطار کے لیے بلتی ثقافتی کھانوں جن میں زرچونگ، سبکھور، انڈے کیسر، اذوق، کلچہ، ممتو (موکموک)، ٹرس بلے، پھرینگ بلے، کولاک، دیسی دودھ کی چائے شامل ہیں۔
بدھ, مارچ 19, 2025 - 07:45
Main image:
jw id:
8tNjLf4E
type:
SEO Title:
سکردو میں بلتستان کے روایتی انداز میں افطار کا اہتمام کرنے والی دو بہنیں

from Independent Urdu https://ift.tt/VnqQOLS

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !

<svg viewBox='0 0 512 512' xmlns='http://www.w3.org/2000/svg'><path d='M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z'/></svg>