روس کا ایسٹر پر عارضی جنگ بندی کا اعلان، یوکرین کا خلاف ورزی کا الزام

News Inside

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے ایسٹر کے موقعے پر ہفتے کو یوکرین میں ایک روزہ جنگ بندی کا غیر متوقع اعلان کیا ہے مگر یوکرین نے حقیقی طور پر مکمل اور مسلسل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فورسز نے توپ خانے سے گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تجویز کردہ ایسا ہی ایک منصوبہ مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ روس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

ولادی میر پوتن کی یکطرفہ جنگ بندی جو 30 گھنٹے تک جاری رہے گی واشنگٹن کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی کہ اگر ماسکو اور کیئف نے مذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھائی تو امریکہ چند دنوں میں امن بات چیت سے الگ ہو سکتا ہے۔

پوتن نے فوج کو حکم دیا کہ لڑائی ماسکو کے وقت کے مطابق ہفتے کو شام چھ بجے سے اتوار کو رات 12 بجے تک روک دی جائے۔

ولادی میر پوتن نے روسی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف، ویلری گراسی موف سے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی ملاقات کے دوران کہا کہ ’انسانی ہمدردی کی بنیاد پر روس کی جانب سے ایسٹر کے موقعے پر جنگ بندی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ میں اس مدت کے دوران تمام فوجی کارروائیاں روکنے کا حکم دیتا ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا خیال ہے کہ یوکرین بھی ہمارے نقش قدم پر چلے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری افواج کو جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزیوں اور دشمن کی اشتعال انگیزیوں یا کسی بھی جارحانہ کارروائی کا جواب دینے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔‘

اے ایف پی کے مطابق یوکرین کے وولودی میر زیلنسکی نے ہفتے کو کہا کہ ان کی افواج روسی صدر ولادی میر پوتن کی جانب سے اعلان کردہ غیر متوقع ایسٹر جنگ بندی کی پابندی کریں گی۔

30 گھنٹے کی یہ جنگ بندی تین سال سے جاری جنگ میں سب سے اہم وقفہ ہوتی لیکن حکم کے نافذ ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد یوکرینی دارالحکومت میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے اور زیلنسکی نے روس پر الزام عائد کیا کہ اس نے توپ خانے کی گولہ باری اور اگلے محاذ پر حملے جاری رکھے۔

ہفتے کو روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا بڑا تبادلہ بھی ہوا۔ دونوں جانب سے کہا گیا کہ انہوں نے گرفتار والے 240 سے زیادہ فوجی واپس کیے۔

روسی صدر نے ایسٹر کے موقعے پر ہفتے کو یوکرین میں ایک روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے مگر یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی فورسز نے گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے۔
اتوار, اپریل 20, 2025 - 08:30
Main image: 

<p>روسی سرکاری ایجنسی سپوتنک کی جانب سے جاری کی گئی اس تصویر میں روس کے صدر ولادی میر پوتن 20 اپریل 2025 کو ماسکو میں ایسٹر کے موقع پر عبادت میں شریک ہیں (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
روس کا ایسٹر پر عارضی جنگ بندی کا اعلان، یوکرین کا خلاف ورزی کا الزام
Translator name: 
علی رضا


from Independent Urdu https://ift.tt/ydD5HAk

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;