جوہری پروگرام: امریکہ کا براہ راست جبکہ ایران کا بالواسطہ مذاکرات کا اعلان

News Inside

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اچانک اعلان کیا کہ امریکہ اور ایران جوہری پروگرام پر براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں جبکہ ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عمان میں ہونے والی یہ بات چیت بالواسطہ ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ ’اگر یہ مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو یہ ایران کے لیے انتہائی خطرناک ہو گا۔‘

اس سے قبل امریکہ حالیہ ہفتوں کے دوران ایران کو خبرادار کر چکا ہے کہ یا وہ براہ راست مذاکرات کرے یا پھر ’بمباری‘ کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اوول آفس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایران سے براہ راست مذاکرات کر رہے ہیں اور وہ شروع ہو چکے ہیں۔‘

انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے بتایا کہ ’یہ ہفتے کو ہوں گے۔ ہماری بہت بڑی ملاقات ہوئی ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو سکتا ہے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’میرے خیال میں سب اس پر متفق ہیں کہ ڈیل ہی بہتر ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’ہفتے کو ہونے والے مذاکرات اعلیٰ سطح پر ہوں گے۔‘ تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

دوسری جانب ایران نے بھی ان مذاکرات کی تصدیق تو کر دی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات براہ راست نہیں ہو رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور امریکہ ہفتے کو عمان میں ’بالواسطہ اعلیٰ سطح‘ مذاکرات کریں گے۔

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ’ایران اور امریکہ بالواسطہ اعلی سطح مذاکرات کے لیے ہفتے کو عمان میں ملاقات کریں گے۔ گیند امریکی کورٹ میں ہے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر یہ مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو یہ ایران کے لیے انتہائی خطرناک ہو گا۔‘
منگل, اپریل 8, 2025 - 08:00
Main image: 

<p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 اکتوبر 2025 کو اوول آفس میں اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے (روئٹرز)</p>

type: 
SEO Title: 
جوہری پروگرام: امریکہ کا براہ راست جبکہ ایران کا بالواسطہ مذاکرات کا اعلان


from Independent Urdu https://ift.tt/LmqB0eX

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;