صبح 7 بج کر 20 منٹ پر
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایڈیشنل سکریٹری مغربی ایشیا سید اسد گیلانی، پاکستان میں ایرانی سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم سمیت پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان کے دورے کے دوران عباس عراقچی پاکستان کے اعلیٰ حکام سے خطے کی حالیہ صورت حال پر بات چیت کریں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی رواں ہفتے ہی انڈیا کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔
تاہم تاحال پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
صبح 7 بج کر 15 منٹ پر
پاکستان کی حکومت نے پاکستان کے راستے انڈین اشیا کی تیسرے ملک اور دوسرے ملکوں کے سامان کی انڈیا کو برآمد پر پابندی عائد کر دی۔
اتوار کو وزارت تجارت کی طرف سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق پاکستان سے گرزنے والے زمینی، فضائی اور سمندری راستے سے انڈین سامان کی کسی دوسری ملک کو برآمد روک دی گئی ہے۔
کسی تیسرے ملک کی جانب سے پاکستان کے ذریعے انڈیا سے زمینی، فضائی اور بحری راستے سے درآمدات پر بھی پابندی ہو گی۔
اسی طرح تیسرے ملک کی جانب سے براستہ پاکستان انڈیا کے لیے برآمدات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس ضمن میں زمینی، فضائی اور بحری راستے سے انڈیا کو سامان برآمد نہیں کیا جا سکے گا۔ تاہم یہ پابندی ایسی درآمدات، برآمدات پر نہیں ہو گی جن کے لیے پابندی سے پہلے ہی بل آف لینڈنگ (بی ایل) یا لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) پہلے جاری کیے جا چکے ہیں۔

<p>چار مئی کی اس تصویر میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچنے کے فوراً بعد پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کے ساتھ محو گفتگو ہیں (وزارت خارجہ، اسلام آباد)</p>
from Independent Urdu https://ift.tt/eLi5tkd