جب یونیفارم پہنتے ہیں تو ڈر ختم ہو جاتا ہے: خاتون رینجرز واہگہ

News Inside

ہفتے کی شام واہگہ بارڈر کی فضائیں ’پاکستان زندہ باد‘ اور ’اللہ اکبر‘ کے نعروں سے گونج رہی تھیں جب سرحد کے اطراف معمول کی پریڈ ہوئی، لیکن شائقین کا جذبہ دیدنی تھا۔

واہگہ بارڈر کا بیشتر حصہ ویسے تو بند ہے کیونکہ وہاں تعمیر کا کام جاری ہے، اسی لیے شائقین کے بیٹھنے کے لیے ایک ہی پویلین اس وقت موجود ہے، جو کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

بچے، بوڑھے، جوان اور میڈیا کے بہت سے افراد پریڈ دیکھنے واہگہ بارڈر آئے تھے۔ انڈیا اور پاکستان میں جاری کشیدگی کے باوجود، پریڈ دیکھنے کے لیے بہت سے غیر ملکی سیاح بھی یہاں آئے تھے اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

رینجرز کے جوانوں اور خواتین نے پورے جوش و جذبے سے پریڈ کی اور پاکستانی پرچم کو شام سے پہلے نیچے اتارا۔

واہگہ بارڈر پریڈ میں موجود رینجرز کی لانس نائک نادیہ خان نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ’ہماری ڈیوٹیاں پہلے سے زیادہ سخت ہو گئی ہیں، ہم ہر وقت تیار ہیں، ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہمیں اکثر یہ بتایا جاتا ہے کہ آج خطرہ ہے، لیکن ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہمارا اس بات پر ایمان ہے کہ جس اللہ نے ہمیں پیدا کیا ہے، اسی نے ہماری موت کا بھی وقت مقرر کر رکھا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رینجرز کی سمیرا رستم کا کہنا ہے ’جب یونیفارم پہنتے ہیں تو ڈر ختم ہو جاتا ہے، اس میں ایک الگ سا جوش اور جذبہ آ جاتا ہے۔ انڈیا کو یہی پیغام ہے کہ ہماری خواتین کا جوش دیکھ لیں، مردوں کی بات تو بعد میں آتی ہے۔‘

پرتگال سے تعلق رکھنے والی سیاح سوزینا نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان مسائل کیوں ہیں، مجھے یقین ہے کہ پاکستان، انڈیا یا دنیا میں کہیں کوئی جنگ نہیں چاہتا۔ ہمیں امید ہے کہ دونوں میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے۔‘

پرتگال کی ہی ایک اور سیاح کا کہنا تھا ’میں دو دن سے پاکستان میں ہوں اور مزید 13 دن رہوں گی۔ مجھے یہ ملک اور یہاں کے لوگ بہت پسند آئے۔ اسی طرح، میں گزشتہ سال انڈیا گئی تو وہ بھی مجھے بہت پسند آیا۔ مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک امن قائم کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ نکال لیں گے، اور جب میں دوبارہ یہاں آؤں تو یہ دروازہ کھلا ہو اور دونوں ملکوں کے لوگ ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں۔‘

اذکیٰ حفیظ کا کہنا تھا ’ہم ایک امن پسند ملک ہیں، لیکن اگر کوئی ہم پر حملہ کرتا ہے تو ہم اس کا جواب ایسی طاقت اور بہادری سے دیں گے کہ دنیا میں کسی نے نہیں دیا ہوگا۔‘

واہگہ کی پریڈ انڈیا پاکستان کے کشیدہ حالات کے باوجود بلاناغہ جاری ہے۔

انڈیا اور پاکستان میں جاری کشیدگی کے باوجود، پریڈ دیکھنے کے لیے بہت سے غیر ملکی سیاح بھی یہاں آئے تھے اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔
ہفتہ, مئی 3, 2025 - 21:30
Main image: 

<p class="rteright">واہگہ بارڈر پر تین مئی 2025 کو پریڈ میں موجود خاتون رینجرز اہلکار (انڈپینڈنٹ اردو)</p>

type: 
SEO Title: 
جب یونیفارم پہنتے ہیں تو ڈر ختم ہو جاتا ہے: خاتون رینجرز واہگہ


from Independent Urdu https://ift.tt/LvB1cbw

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;