انڈیا نے پانی روکنے کے لیے سٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کر دیں گے: وزیر دفاع خواجہ آصف

News Inside

پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق تین مئی 2025 کی اپ ڈیٹس


صبح آٹھ بجے

انڈیا نے پانی روکنے کے لیے سٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کر دیں گے: وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد اگر انڈیا نے پانی روکنے کے لیے کسی قسم کا سٹرکچر بنانے کی کوشش کی تو ہم اسے تباہ کر دیں گے کیونکہ یہ پاکستان کے خلاف جارحیت ہوگی۔

جمعے کی شب جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ’جارحیت صرف توپ کے گولوں سے یا بندوق سے نہیں ہوتی، اس کی بہت سی اشکال ہوتی ہیں، جس میں یہ بھی ایک شکل ہے، قومیں پیاس اور بھوک سے مر سکتی ہیں۔‘

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’اگر انہوں (انڈیا) نے ایسا کوئی سٹرکچر بنانے کی کوشش کی تو اسے پاکستان تباہ کردے گا۔‘

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم فی الحال اس معاملے کو مختلف فورمز پر اٹھا رہے ہیں۔

جنگ کے خطرے کے حوالے سے وزیر دفاع  نے کہا کہ حالات کے مطابق ہم سکون سے نہیں بیٹھ سکتے۔ ’2019 میں بھی انہوں نے 12 دن کے بعد ردعمل دیا تھا۔‘

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ انڈین وزیراعظم مودی نے چار ووٹ بنانے کے لیے یہ ڈراما رچایا ہے تاکہ عوام کی رائے کو اپنے حق میں کیا جا سکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد وہاں فوراً ایف آئی آر درج کی گئی، بیان دیے گئے اور ہم پر الزام عائد کیا گیا، رپورٹس کے مطابق اس کی پہلے سے تیاری کی جا رہی تھی، تمام تر لوازمات پورے کیے جا ر ہے تھے کہ اس کا الزام پاکستان پر لگا دیا جائے۔

’ابھی تک کوئی شواہد نہیں ہیں، یہ سب سیاسی کھیل کے لیے، مفادات کے لیے کیا گیا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملک کے چپے چپے کی حفاطت کریں گی۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے انڈین اقدام کے بعد ہم قانونی کارروائی کریں گے۔ ’یہ ہمارا بنیادی حق ہے، اسے کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔‘

22 اپریل کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے، جس میں کم از کم 26 افراد جان سے چلے گئے تھے، کا الزام انڈیا نے پاکستان پر عائد کیا ہے جبکہ اسلام آباد نے اس کی تردید کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

حملے کے بعد نہ صرف انڈیا نے پانی کی تقسیم سے متعلق سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا اور دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دیں بلکہ سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

دوسری جانب انڈین حکومت نے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کر کے انہیں واپس جانے کی ہدایت کر دی اور پاکستانی سفارتی عملے کی تعداد کم کر دی، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی ایسا ہی کیا۔

ہندو قوم پرست انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے ذمہ داروں کو سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ انڈیا کی جانب سے فوجی کارروائی کا خدشہ فوری نوعیت کا ہے۔

مسلمان اکثریتی کشمیر پر انڈیا اور پاکستان دونوں مکمل دعویٰ کرتے ہیں اور اس تنازعے پر جنگیں بھی لڑ چکے ہیں۔


صبح سات بجے

چین کا پہلگام حملے پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کا اظہار

چین نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر اور چینی صدر کے سابق مشیر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کے پاکستانی مطالبے کی تائید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے کی مکمل اور غیرجانب دارانہ تحقیقات اور ہر قسم کی جارحیت کی روک تھام انتہائی ضروری ہے۔

ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے مزید کہا کہ چین ہر طرح کی جارحیت کے خلاف پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور بیجنگ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔


دو مئی 2025 کی اپ ڈیٹس کے لیے یہاں کلک کریں

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد اگر انڈیا نے پانی روکنے کے لیے کسی قسم کا سٹرکچر بنانے کی کوشش کی تو ہم اسے تباہ کر دیں گے کیونکہ یہ پاکستان کے خلاف جارحیت ہوگی۔
ہفتہ, مئی 3, 2025 - 07:30
Main image: 

<p class="rteright">پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف 26 دسمبر 2016 کو چینی اور افغان ہم منصب کے ساتھ بیجنگ میں مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں (فائل تصویر: اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
انڈیا نے پانی روکنے کے لیے سٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کر دیں گے: وزیر دفاع خواجہ آصف


from Independent Urdu https://ift.tt/MxFH2kW

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;