اسرائیل کا ایران پر حملہ: پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی قتل

News Inside

ایران کے مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ جمعے کو اسرائیل کے ایران پر حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی جان سے چلے گئے۔

مقامی تسنیم خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ’اسلامی انقلابی گارڈ کور کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے۔‘

اسرائیلی فوج نے جمعے کو کہا کہ اس نے ایرانی فوجی اور جوہری مقامات کو نشانہ بنانے والے حملوں کا ’پہلا مرحلہ‘ مکمل کر لیا ہے جبکہ ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ’کچھ دیر پہلے اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں طیاروں نے پہلا مرحلہ مکمل کیا، جس میں ایران کے مختلف علاقوں میں ایٹمی اہداف سمیت درجنوں فوجی اہداف پر حملے شامل تھے۔‘

دوسری جانب ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے دارالحکومت میں متعدد علاقوں کا نام دیتے ہوئے کہا کہ ’تہران میں کئی عمارتوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ارنا نے مزید رپورٹ کیا کہ ’ایران میں ایک رہائشی کمپلیکس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کو شہید کر دیا گیا۔‘

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق جمعے کی صبح ایران کے وسطی صوبے اصفہان کے شہر نتنز میں بھی دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ نتنز ایران میں یورینیم کی افزودگی کے اہم مراکز میں سے ایک ہے۔

ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ جمعے کو اسرائیلی حملوں میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف محمد باقری کو ’ممکنہ طور پر ختم‘ کر دیا ہے۔

اہلکار نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا: ’امکان ہے کہ ایرانی چیف آف سٹاف اور سینیئر جوہری سائنس دانوں کو ابتدائی حملے میں ہی ختم کر دیا گیا ہے۔‘

ایران پر حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنی فضائی حدود بند کر دی۔ ملک کی وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا: ’ایئر سپیس اگلے نوٹس تک ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے بند ہے۔‘

یہ ابتدائی خبر ہے، جسے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جمعے کو ایران میں فوجی اور جوہری مقامات پر حملہ کیا جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
جمعہ, جون 13, 2025 - 06:30
Main image: 

<p class="rteright">13 جون 2025 کو ایرانی&nbsp;پاسداران انقلاب&nbsp;کے آفیشل سپاہ نیوز ٹیلی گرام چینل کی طرف سے جاری کی گئی اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں&nbsp;ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے مقام&nbsp;سے دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا ہے (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
اسرائیل کا ایران پر حملہ: پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی قتل


from Independent Urdu https://ift.tt/zkFSxHL

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;