ایرانی جوہری تنصیبات تباہ ہوئیں یا نہیں؟ ٹرمپ اور امریکی میڈیا کے متضاد دعوے

News Inside

وائٹ ہاؤس نے امریکی خفیہ اداروں کی اس ابتدائی رپورٹ کو ’غلط‘ قرار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران پر حالیہ امریکی فضائی حملوں نے جوہری پروگرام کو صرف ’چند ماہ‘ ہی کے لیے پیچھے دھکیلا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی خفیہ اداروں کی یہ رپورٹ لیک ہونے کے بعد امریکی میڈیا پر ہی دیکھی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا نے ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی سے وابستہ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ’امریکی حملوں نے ایران کے تمام سینٹری فیوجز یا یورینیم کے ذخیرے کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا۔‘

اس رپورٹ کے مطابق بعض تنصیبات کے داخلی راستوں کو نقصان پہنچا مگر زیر زمین عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا گیا۔

تاہم وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اس تجزیے کی تصدیق تو کی، لیکن ساتھ ہی اسے ’قطعی طور پر غلط‘ قرار دیا ہے۔

کیرولین لیوٹ نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہ اس مبینہ تجزیے کو لیک کیا جانا صدر ٹرمپ کو بدنام کرنے اور ان بہادر پائلٹس کی توہین کرنے کی کوشش ہے جنہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کا انتہائی کامیاب مشن انجام دیا۔‘

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران میں جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔‘

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا کہ ’سی این این یہ جعلی خبر ہے۔ سی این این اور ناکام نیویارک ٹائمز مل کر تاریخ کے سب سے کامیاب فوجی حملوں میں سے ایک کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں! عوام سی این این اور ٹائمز دونوں پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔‘

امریکہ نے 23 جون کو ایران کی تین ’جوہری تنصیبات‘ کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد تہران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر چھ میزائل داغے تھے۔

اس امریکی حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات کو ’مکمل تباہ‘ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

تاہم سیٹلائٹ تصاویر تہران کی جوہری تنصیبات کو ہونے والے نمایاں نقصان کو تو دکھاتی ہیں لیکن وہ نقصان اس حد تک نہیں ہے جتنا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا۔

تصاویر میں زمین پر ہونے والا نقصان دکھائی دیتا ہے جن میں نئے گڑھے، پہاڑی چوٹیوں پر سوراخ اور منہدم سرنگیں شامل ہیں تاہم اس بات کا قطعی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا کہ زیر زمین مضبوط قلعہ بند تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

امریکی خفیہ ادارے کی مبینہ رپورٹ کے مطابق ایران پر حالیہ فضائی حملوں نے جوہری پروگرام کو صرف ’چند ماہ‘ پیچھے دھکیلا جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ’جعلی خبر‘ قرار دیا ہے۔
بدھ, جون 25, 2025 - 08:00
Main image: 

<p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 جون 2025 کو دی ہیگ میں ایک سوشل ڈنر کے لیے پہنچے ہیں (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
ایرانی جوہری تنصیبات تباہ ہوئیں یا نہیں؟ ٹرمپ اور امریکی میڈیا کے متضاد دعوے


from Independent Urdu https://ift.tt/WUk5DC3

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;