ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر تازہ حملے، عسکری اور توانائی اہداف نشانہ بنانے کے دعوے

News Inside

اسرائیل کی جانب سے 13 جون کو ایران کی متعدد فوجی اور جوہری تنصیبات پر حملوں کے نتیجے میں ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کے علاوہ کئی جوہری سائنس دانوں کی موت  کے بعد تہران کے جوابی حملے جاری ہیں۔

ایران نے اسرائیلی حملوں کا ’سخت جواب دینے کا عزم ظاہر کیا تھا اور اسی سلسلے میں اس نے ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ کے نام سے کی گئی بھرپور جوابی کارروائی میں اسرائیل پر مختلف وقفوں سے سینکڑوں میزائل داغے ہیں۔

ایران اور اسرائیلی جنگ کی اپ ڈیٹس یہاں دیکھیے:


ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر تازہ حملے

ایران اور اسرائیل نے اتوار کی صبح ایک دوسرے پر تازہ حملوں کا دعویٰ کیا ہے جس میں دونوں کے مطابق ’عسکری اور توانائی‘ کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے مقامی وقت کے مطابق صبح تین بج کر 10 منٹ پر خبر نشر کی کہ ’آپریشن وعدہ صادق سوم کی نئی لہر چند منٹ قبل شروع ہوئی۔‘

یہ رپورٹ نشر کرتے ہوئے ٹیلی ویژن نے اسرائیل کی لائیو تصاویر بھی دکھائیں۔

ایران کی پاسداران انقلاب نے اتوار کی صبح ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے تازہ حملوں میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے ایندھن بھرنے کے مقام کو نشانہ بنایا ہے۔

پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا ہے کہ ’(اسرائیلی) جنگی طیاروں کے لیے ایندھن تیار کرنے والے کارخانوں اور (اسرائیلی) حکومت کے توانائی کے مراکز کو بے شمار ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔‘

’اگر ایران کے خلاف حملے اور جارحیت جاری رہی تو ایرانی مسلح افواج کے حملے مزید شدت اور وسعت کے ساتھ جاری رہیں گے۔‘

دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اسرائیل نے اتوار کو ایران پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا، جس میں اس کے ’توانائی کے شعبے اور وزارت دفاع‘ کے ہیڈکوارٹر کو براہ راست نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، 

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایران کی جانب سے اتوار کو اسرائیل پر میزائلوں سے کیے گئے حملے میں چار افراد کی موت ہوئی ہے۔


تہران میں دھماکوں کی آوازیں

تہران میں نئے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جب ایرانی میزائل اسرائیل کی فضاؤں میں داخل ہوئے۔

اسرائیلی ایمرجنسی حکام کے مطابق، اس حملے میں گلیل کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں چار افراد جان سے گئے۔

ایران میں ہونے والی اموات کے اعداد و شمار فوری طور پر دستیاب نہیں ہو سکے، جہاں اسرائیل نے تہران میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر سمیت ان مقامات کو نشانہ بنایا جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ وہ ملک کے ایٹمی پروگرام سے وابستہ ہیں۔

ایران اور اسرائیل نے اتوار کی صبح ایک دوسرے پر تازہ حملوں کا دعویٰ کیا ہے جس میں دونوں کے مطابق ’عسکری اور توانائی‘ کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اتوار, جون 15, 2025 - 07:00
Main image: 

<p>15 جون 2025 کی صبح&nbsp;&nbsp;اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے جنوب میں واقع شہر بات یام پر ایرانی بیلسٹک میزائل گرا، جس کے بعد ریسکیو ورکرز متاثرہ عمارت کے ملبے میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر تازہ حملے، عسکری اور توانائی اہداف نشانہ بنانے کے دعوے


from Independent Urdu https://ift.tt/y9Vl5im

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;