امریکہ نے ایران کی تین ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا: ٹرمپ

News Inside

اسرائیل کی جانب سے 13 جون کو ایران کی متعدد فوجی اور جوہری تنصیبات پر حملوں کے نتیجے میں ایران کی عسکری قیادت، جوہری سائنس دانوں اور عام شہریوں کی موت کے بعد آپریشن ’وعدہ صادق سوم‘ کے نام سے تہران کے جوابی حملے جاری ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل بھی مختلف ایرانی شہروں اور تنصیبات پر میزائل حملے کر رہا ہے۔

ایران اور اسرائیلی جنگ کی اپ ڈیٹس یہاں دیکھیے:

صبح 0700 بجے

ایران کی تین مقامات پر جوہری تنصیبات پر حملے کی تصدیق

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے نے کہا ہے کہ ملک کی جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان ’دشمنوں‘ کے حملے کا نشانہ بنی ہیں۔

صبح 06 بج کر 50 منٹ

امریکہ کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد اسرائیل میں ہائی الرٹ

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا کہ امریکی حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنا الرٹ لیول بڑھا دیا ہے اور صرف ضروری سرگرمیوں کی اجازت دی ہے۔

اسرائیلی فوجی بیان میں کہا گیا کہ ’یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک کے تمام علاقوں میں جزوی اور محدود سرگرمیوں کو ختم کر کے صرف ضروری سرگرمیوں کی اجازت دی جائے،‘ جس میں ’تعلیمی سرگرمیوں، اجتماعات اور دفاتر پر پابندی شامل ہے، سوائے ضروری شعبوں کے۔‘

صبح 06 بج کر 40 منٹ

ٹرمپ کا ایران پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک اعلیٰ وائٹ ہاؤس عہدے دار نے بتایا کہ امریکی فوج کی جانب سے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات کی۔

امریکی عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکہ نے حملوں سے پہلے اسرائیل کو آگاہ بھی کر دیا تھا۔

صبح 06 بج کر 35 منٹ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے ایران میں تین ایٹمی مقامات پر حملہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹرمپ نے ہفتے کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ’ہم نے ایران میں تین جوہری مقامات، جن میں فردو بھی شامل ہے، پر اپنا انتہائی کامیاب حملہ مکمل کر لیا ہے۔ جوہری پروگرام کا سب سے اہم مرکز فردو اب ختم ہو چکا ہے۔‘

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فورسز نے ایران کے تین اہم جوہری مقامات، نطنز، اصفہان اور فردو پر حملہ کیا۔ انہوں نے فاکس نیوز کو بتایا کہ فردو پر چھ بنکر بسٹر بم گرائے گئے، جب کہ دیگر جوہری مقامات پر 30 ٹوماہاک میزائل داغے گئے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے بعد امریکہ براہ راست اسرائیل کی اس کوشش میں شامل ہو گئی ہے جس کا مقصد ملک کے ایٹمی پروگرام کو کمزور کرنا ہے۔ یہ ایک پرخطر اقدام ہے جس کا مقصد پرانے دشمن کو کمزور کرنا ہے۔ تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے جس سے علاقے میں بڑا تنازع شروع ہو سکتا ہے۔

ایرانی حکومت کی جانب سے فوری طور پر کسی حملے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا  نے اتوار کی صبح اطلاع دی کہ ملک کی فردو جوہری تنصیب پر حملہ ہوا جس کے باعث فضائی دفاعی نظام فعال ہو گیا۔ ایجنسی نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ حملے کے بعد ’تمام طیارے اب ایران کی فضائی حدود سے باہر ہیں۔ بنیادی مقام فردو پر بموں کا مکمل ذخیرہ گرایا گیا۔ تمام طیارے بحفاظت اپنے راستے پر ہیں۔‘

ٹرمپ نے بعد میں ایک اور پوسٹ میں کہا کہ وہ امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے لکھا: ’یہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ، اسرائیل اور دنیا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ایران کو اب اس جنگ کے خاتمے پر رضامند ہونا ہو جائے گا۔ شکریہ۔‘

ٹرمپ نے کہا کہ اس حملے میں بی ٹو سٹیلتھ بم بار طیارے استعمال کیے گئے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ کون سے بم گرائے گئے۔ وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے اس کارروائی کی فوری طور پر وضاحت نہیں کی۔

یہ حملے ایک خطرناک فیصلہ ہیں، کیوں کہ ایران نے اعلان کیا تھا کہ اگر امریکا اسرائیلی حملے میں شامل ہوا تو وہ جواب دے گا، اور یہ ٹرمپ کے لیے بھی ذاتی طور پر ایک بڑا رسک ہے۔ ٹرمپ نے اقتدار میں آنے سے پہلے یہ وعدہ کیا کہ وہ امریکا کو مہنگی غیر ملکی جنگوں سے دور رکھیں گے اور امریکی مداخلت پسندی کی قدر کو مسترد کیا تھا۔

ٹرمپ نے جمعے کو صحافیوں سے کہا کہ وہ ایران میں زمینی فوج بھیجنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، انہوں نے کہا کہ ’یہ وہ آخری چیز ہے جو آپ کرنا چاہیں گے۔‘ انہوں نے اس سے پہلے اشارہ دیا تھا کہ وہ آخری فیصلہ دو ہفتے میں کریں گے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بدھ کو امریکہ کو خبردار کیا کہ ایران پر حملے ’ان کے لیے ناقابل تلافی نقصان‘ کا باعث بنیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ’امریکی مداخلت خطے میں مکمل جنگ کا فارمولا ہو گی۔‘

ٹرمپ نے عہد کیا ہے کہ وہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے ۔ شروع میں ان کی امید تھی کہ طاقت کی دھمکی سے ایرانی رہنما اپنا ایٹمی پروگرام پرامن طور پر ترک کر دیں گے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ طویل جنگ کے امکان کے لیے تیاری کر رہی ہے، جب کہ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی حملے سے پہلے خبردار کیا تھا کہ امریکی فوجی مداخلت ’سب کے لیے انتہائی خطرناک ہو گی‘۔

علاقے میں بڑے پیمانے پر جنگ کا خدشہ منڈلا رہا ہے۔ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کی فوجی مہم میں شامل ہوئی تو وہ بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں پر حملے دوبارہ شروع کر دیں گے۔ حوثیوں نے یہ حملے مئی میں امریکا کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت روک دیے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ’ہم نے ایران میں تین جوہری مقامات، جن میں فردو بھی شامل ہے، پر اپنا انتہائی کامیاب حملہ مکمل کر لیا ہے۔‘
اتوار, جون 22, 2025 - 06:45
Main image:
type:
SEO Title:
امریکہ نے ایران کی تین ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر دیا: ٹرمپ

from Independent Urdu https://ift.tt/Cm9IOD0

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !

<svg viewBox='0 0 512 512' xmlns='http://www.w3.org/2000/svg'><path d='M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z'/></svg>