کراچی: بیل کی جگہ خود کو جوت کر تیل نکالتے عبدالطیف

News Inside

کراچی کی تاریخی ایمپریس مارکیٹ میں آج بھی لکڑی کا روایتی کولُہو گھومتا ہے، لیکن اسے کوئی بیل نہیں بلکہ 54 سالہ عبدالطیف چلا رہے ہیں۔

عبدالطیف گذشتہ 40 برس سے خود کو کولہو میں جوت کر خالص اور دیسی تیل نکالنے کا کام کر رہے ہیں۔

عبدالطیف کا شمار ان چند کاریگروں میں ہوتا ہے جو آج بھی ہاتھ سے چلنے والے کولہو کے ذریعے سرسوں، تل، مونگ پھلی، ناریل اور السی کے بیجوں سے ’کولڈ پریسڈ‘ تیل نکالتے ہیں۔

یہ وہ روایتی طریقہ ہے جو وقت کے ساتھ تقریباً ناپید ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا ’آج کل تیل نکالنے کے لیے جدید مشینوں کا استعمال ہوتا ہے جس سے تیل جلدی نکل آتا ہے اور لاگت بھی کم آتی ہے، لیکن اس سے تیل کی اصل تاثیر ختم ہو جاتی ہے۔‘

ان کا ماننا ہے کہ کولہو سے نکلا تیل زیادہ خالص، خوشبودار اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے کیونکہ اس میں نہ حرارت شامل ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی کیمیکل یا ریفائننگ کا عمل۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عبدالطیف بتاتے ہیں کہ ایک کلو تیل نکالنے میں دو گھنٹے لگتے ہیں اور سخت محنت کی وجہ سے اس کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے، لیکن ان کے مستقل گاہک وہی ہیں جو دیسی طریقوں پر یقین رکھتے ہیں۔

ان کے مطابق ان کے پاس دو اقسام کے تیل ہوتے ہیں: ایک کھانے کے لیے اور دوسرا مالش کے لیے۔ دونوں ہی اقسام کی مانگ اب محدود ہو چکی ہے۔

وہ افسوس کے ساتھ کہتے ہیں: ’اب نہ کوئی نوجوان یہ ہنر سیکھنا چاہتا ہے، نہ ہی مارکیٹ میں روایتی تیل کی پہلے جیسی طلب باقی ہے۔ لوگ فیکٹری کا سستا تیل خرید لیتے ہیں۔ انہیں خالص تیل کی پہچان ہی نہیں رہی۔‘

ایمپریس مارکیٹ کے اِس گوشے میں عبدالطیف کا گھومتا ہوا کولُہو گویا وقت کی گردش کے خلاف ایک چھوٹی سی مزاحمت ہے — خالص تیل کے ذائقے، خوشبو اور روایت کو زندہ رکھنے کی ایک آخری کوشش۔

عبدالطیف ہاتھ سے چلنے والے کولہو کے ذریعے سرسوں، تل، مونگ پھلی، ناریل اور السی کے بیجوں سے ’کولڈ پریسڈ‘ تیل نکالتے ہیں۔
سوموار, جون 9, 2025 - 08:15
Main image:
jw id:
QVwALuuS
type:
SEO Title:
کراچی: بیل کی جگہ خود کو جوت کر تیل نکالتے عبدالطیف

from Independent Urdu https://ift.tt/8VZvS0N

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !

<svg viewBox='0 0 512 512' xmlns='http://www.w3.org/2000/svg'><path d='M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z'/></svg>