پاکستان: سپاہیوں کے لیے ’آنکھوں‘ کا کام کرنے والی روبوٹک وہیکلز

News Inside

پاکستان میں دفاعی اور انڈسٹریل روبوٹکس کی دنیا میں ایک نئی امید بن کر ابھرنے والی کمپنی روبو میک (RoboMech) نے متعدد اعلیٰ معیار کے منصوبے مکمل کیے ہیں، جن میں اَن مینڈ گراؤنڈ وہیکلز (UGVs) سرفہرست ہیں۔

اسلام آباد میں واقع اس کمپنی کا مقصد جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے دفاعی اور صنعتی شعبوں میں مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔

روبو میک کے سی ای او طلحہ جمال کے مطابق کمپنی کی تیار کردہ اَن مینڈ روبوٹک وہیکلز مختلف آپریشنز میں سپاہیوں کی ’آنکھوں‘ کا کام سر انجام دیتی ہیں۔

کمپنی نے ایسا خاص روبوٹک پلیٹ فارم بھی تیار کیا ہے، جو بارودی سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کی لوڈ کیپیسٹی 25 کلوگرام ہے، جو چھوٹے اور درمیانے سائز کے دفاعی کاموں کے لیے انتہائی مؤثر ہے۔

اسی کیٹیگری میں ایک اور جدید پلیٹ فارم بھی تیار کیا گیا ہے، جس کی لوڈ کیپیسٹی 70 کلوگرام ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ روبوٹک پلیٹ فارم بھاری ہتھیاروں کے ساتھ فائرنگ یا دیگر جنگی کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

طلحہ نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی جانوں کو محفوظ رکھتے ہوئے مشینوں کے ذریعے مشکل اور خطرناک مشنز انجام دیے جا سکتے ہیں۔

سی ای او کے مطابق روبو میک کی تمام سہولیات ISO 9001 سٹینڈرڈ پر پورا اترتی ہیں اور کمپنی کے تمام سسٹمز جدید مشیننگ اور سافٹ ویئرز کے ذریعے تیار کیے جاتے ہیں، جو اسے پاکستان میں اپنی نوعیت کی منفرد اور قابل اعتماد کمپنی بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’روبو میک کا ہدف صرف یہیں تک محدود نہیں۔ کمپنی مستقبل میں خود کو دفاعی ٹیکنالوجی کے ایک عالمی مرکز کے طور پر دیکھتی ہے، جو جدید ماڈل کی اَن مینڈ گراؤنڈ وہیکلز، جدید ڈیفنس سسٹمز اور جدید سرویلنس سسٹمز کی تحقیق، تیاری اور فراہمی کرے گی۔‘

بقول طلحہ: ’یہ تمام منصوبے اس وقت پروٹو ٹائپنگ سے لے کر پروڈکشن کے مختلف مراحل میں ہیں اور ان پر مسلسل تحقیق اور بہتری کا عمل جاری ہے۔‘

ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں روبو میک پاکستان کو دفاعی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نمایاں مقام دلانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

دفاعی اور انڈسٹریل روبوٹکس کے شعبے میں کام کرنے والی پاکستانی کمپنی روبو میک نے ایسی اَن مینڈ گراؤنڈ وہیکلز  تیار کی ہیں، جو مختلف آپریشنز میں سپاہیوں کی ’آنکھوں‘ کا کام سر انجام دیتی ہیں۔
ہفتہ, جون 14, 2025 - 09:15
Main image: 

<p class="rteright">روبو میک کے سی ای او طلحہ جمال کے مطابق کمپنی&nbsp;کے تیار کردہ اَن مینڈ روبوٹک وہیکلز مختلف آپریشنز میں سپاہیوں کی ’آنکھوں‘ کا کام سر انجام دیتی ہیں (طلحہ جمال/ انڈپینڈنٹ اردو)</p>

<p class="rteright">&nbsp;</p>

jw id: 
phIftbNq
type: 
SEO Title: 
پاکستان: سپاہیوں کے لیے ’آنکھوں‘ کا کام کرنے والی روبوٹک وہیکلز


from Independent Urdu https://ift.tt/Qv3S7ap

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;