اسرائیلی فوج نے غزہ جانے والی امدادی کشتی پر قبضہ کر لیا: منتظمین

News Inside

غزہ جانے والی امدادی کشتی ’مدلین‘، جس پر ماحولیات کی کارکن گریٹا تھنبرگ اور دیگر رضاکار سوار تھے، کے منتظمین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے پیر کو کشتی کو روک لیا۔

یہ کشتی امداد پہنچانے اور غزہ پر اسرائیلی بحری کی ناکہ بندی کو چیلنج کرنے کے لیے سسلی سے روانہ ہوئی تھی۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا ’مدلین سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کشتی پر سوار ہو کر قبضہ کر لیا۔‘ 

انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کو اسرائیلی فورسز نے ’اغوا‘ کر لیا۔ اے ایف پی کا بھی کشتی پر موجود کارکنوں سے رابطہ ختم ہو گیا ہے۔

جرمنی میں فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے پریس آفیسر محمود ابو عودہ نے  اے ایف پی کو بتایا کہ ’ایسا لگتا ہے کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔‘

اسرائیل کے وزیر دفاع نے اتوار کو فوج کو حکم دیا تھا کہ وہ امدادی کشتی ’مدلین‘ کو غزہ پہنچنے سے روکے۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز  کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا ’میں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ کشتی ’مدلین‘ کو غزہ پہنچنے سے روکے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 انہوں نے مزید کہا ’گریٹا، جو ایک یہود مخالف ہیں اور ان کے ساتھی، جو حماس کے پروپیگنڈا ترجمان ہیں، میں ان سے واضح الفاظ میں کہتا ہوں واپس چلے جاؤ کیونکہ تم غزہ نہیں پہنچ سکو گے۔‘

اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ بحریہ نے کشتی کو ایک ’ممنوعہ علاقے‘ کے قریب پہنچنے پر راستہ بدلنے کی ہدایت کی تھی۔ 

تقریباً ایک گھنٹے بعد وزارت نے کہا کہ کشتی کو اسرائیلی ساحل کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔وزارت نے سوشل میڈیا پر لکھا ’مسافروں کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا جائے گا۔‘

وزارت نے مزید کہا ’کشتی میں موجود تھوڑی سی امداد، جو ’سیلیبریٹیز‘ نے استعمال نہیں کی، اسے حقیقی انسانی ہمدردی کے ذرائع سے غزہ پہنچایا جائے گا۔‘

مہم کے منتظمین نے اتوار کو کہا تھا کہ ان کی کشتی ’آخری لمحے تک‘ اپنا سفر جاری رکھے گی۔

یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن نے کشتی سے اے ایف پی کو بتایا ’ہم آخری لمحے تک متحرک رہیں گے — جب تک اسرائیل انٹرنیٹ اور نیٹ ورکس بند نہیں کرتا۔‘

انہوں نے کہا ’کشتی پر ہم 12 لوگ سوار ہیں۔ ہم غیر مسلح ہیں۔ صرف انسانی امداد ہے۔‘

غزہ جانے والی امدادی کشتی کے منتظمین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے کشتی کو روک کر مسافروں کو ’اغوا‘ کر لیا۔
سوموار, جون 9, 2025 - 07:00
Main image: 

<p>ڈرون سے لی گئی ایک تصویر میں غزہ جانے والی امدادی کشتی ’مدلین‘ کو دکھایا گیا ہے، جو بین الاقوامی تنظیم فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی جانب سے روانہ کی گئی۔ یہ کشتی یکم جون، 2025 کو اٹلی کے ساحلی شہر کیٹینیا کے قریب سمندر میں لنگر انداز ہے (روئٹرز)</p>

type: 
SEO Title: 
اسرائیلی فوج نے غزہ جانے والی امدادی کشتی پر قبضہ کر لیا: منتظمین
Translator name: 
بلال مظہر


from Independent Urdu https://ift.tt/VFxkS1n

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;