پاکستان میں عیدالاضحیٰ آج (یعنی 7 جون بروز ہفتہ) پورے مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور علی الصبح نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانور قربان کیے جا رہے ہیں۔
ہفتے کی صبح ملک کے طول و عرض میں چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔
فیصل آباد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصحی رانا ثنا اللہ نے عید کے موقع پر حزب اختلاف خصوصا پاکستان تحریک انصاف کو نامعنی مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات 24 کروڑ عوام کی خوشحالی کے لیے ہونے چاہییے نہ کہ کسی فرد واحد کے لیے۔
’آئیں ایک متفق الیکشن کمیشن اور دیگر مسائل کے حل کر لیے مل کر بیٹھتے ہیں۔‘
نماز عید کی ادائیگی کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دے رہے ہیں۔
نماز عید کے موقع پر عید گاہوں اور مساجد میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کو مبارکباد پیش کی ہیں۔
صدر مملکت اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام
صدر مملکت آصف زرداری نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے رویّوں میں قربانی، محبت، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔ ’ہمیں بطورقوم ایک دوسرے کا سہارا بن کرپاکستان کو ایک عظیم اورخوشحال ملک بنانا ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے،قربانی اور اتحاد کے جذبے کی ضرورت ہے۔ ’قربانی کا جذبہ ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے۔بھارتی حملے پر قوم کا اتحاد دشمن کے لیے واضح پیغام تھا،عید کی خوشیوں میں فلسطینی بھائیوں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نہ بھولیں۔‘
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارک باد
فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،ائیر چیف،نیول چیف نے بھی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبار ک باد دی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی قوم کی غیرمتزلزل استقامت کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، تمام بہادر افراد،افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنےوالےاداروں اور جری شہریوں کی قربانیوں کوقدر کی نگاہ سےدیکھتے ہیں۔عیدالاضحیٰ قربانی،اتحاد اور غور و فکرکامقدس موقع ہے۔ اللہ کرے یہ بابرکت موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دے اور اس ملی یکجہتی کو مضبوط کرے۔
<p>پانچ جون 2025 کو کوئٹہ کی ایک مویشی منڈی میں عید الاضحیٰ کے لیے جانوروں کی خرید و فروخت ہو رہی ہے (بنارس خان / اے ایف پی)</p>
from Independent Urdu https://ift.tt/JgAM26T