پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف آج آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں شروع ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے دو روزہ 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس کا موضوع ہے ’پائیدار اور ماحولیاتی لحاظ سے مضبوط مستقبل کے لیے نئی ECO وژن۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق سربراہی اجلاس کے دوران، وزیر اعظم پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور اہم علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے۔
بیان میں بتایا گیا کہ وہ ECO وژن 2025 سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے اور خطے کے اندر تجارت، ٹرانسپورٹ رابطوں، توانائی کے تعاون اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی حمایت کریں گے۔
اجلاس کے موقعے پر وہ دیگر ECO رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم اہم علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے۔
جمعرات, جولائی 3, 2025 - 08:15
Main image:

<p>وزیر اعظم شہباز شریف 23 مئی، 2024 کو متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوتے ہوئے (وزیراعظم آفس)</p>
type:
SEO Title:
شہباز شریف آج آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے
copyright:
from Independent Urdu https://ift.tt/myxOZP1