قابض اسرائیلی حکام کا نام نہاد گریٹر اسرائیل وژن یکسر مسترد: سعودی عرب

News Inside

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مملکت کی جانب سے نام نہاد ’گریٹر اسرائیل کے وژن‘ کے حوالے سے ’اسرائیلی قابض حکومت‘ کے وزیر اعظم کے بیانات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے اختیار کیے گئے آباد کاری اور توسیع پسندانہ منصوبوں کو یکسر مسترد کرتا ہے۔‘

 اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نتن یاہو نے اسرائیلی چینل آئی 24 سے 12 اگست کو گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود کو ایک ’تاریخی اور روحانی مشن‘ پر محسوس کرتے ہیں اور ’گریٹر اسرائیل‘ کے تصور سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے عبرانی انجیل کے متن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ خطہ ہے جس کا ’وعدہ‘ کیا گیا تھا کہ بنی اسرائیل کو دیا جائے گا اور اس میں فلسطین کے ساتھ ساتھ اردن، مصر، عراق اور شام کے بعض علاقے بھی شامل ہیں۔

انٹرویو لینے والے شارون گال، جو مختصر عرصے کے لیے کنیسٹ کے ایک دائیں بازو کے رکن رہے، نے نتن یاہو کو ایک تعویذ تحفے میں دیا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس پر ’گریٹر اسرائیل‘ کا نقشہ بنا ہوا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ گریٹر اسرائیل کے اس تصور سے خود کو جڑا ہوا محسوس کرتے ہیں تو نیتن یاہو نے جواب دیا: ’بہت زیادہ‘۔

تاہم سعودی وزارت خارجہ نے اسراییلی وزیر اعظم کے اس بیان کو حکسر مسترد کرتے ہؤیے کہا کہ ’سعودی عرب فلسطینی عوام کے تاریخی اور قانونی حق کی توثیق کرتی ہے کہ وہ متعلقہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی سرزمین پر اپنی آزاد اور خودمختار ریاست قائم کریں۔‘

فلسطین پر اسرائیلی قبضے، یہودی بستیاں بسانے اور ان کو وسعت دینے حوالے سے سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ’مملکت عالمی برادری کو اسرائیلی قبضے کی مسلسل کھلی خلاف ورزیوں کے خلاف بھی متنبہ کرتی ہے، جو بین الاقوامی قانونی جواز کی بنیادوں کو مجروح کرتی ہیں، ریاستوں کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی کرتی ہیں اور علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔‘

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے اختیار کیے گئے آباد کاری اور توسیع پسندانہ منصوبوں کو یکسر مسترد کرتا ہے۔‘
جمعرات, اگست 14, 2025 - 01:00
Main image: 

<p>سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان 14 مئی 2025 کو ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں (العربیہ ٹی وی سکرین گریب)</p>

type: 
SEO Title: 
قابض اسرائیلی حکام کا نام نہاد گریٹر اسرائیل وژن یکسر مسترد: سعودی عرب
Translator name: 
عبداللہ فاروقی


from Independent Urdu https://ift.tt/AjpZCwD

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;