وزیر خارجہ آج ’انتہائی اہم‘ دورے پر بنگلہ دیش روانہ ہوں گے

News Inside

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ ’انتہائی اہم‘ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ماضی کے برعکس گذشتہ ایک برس میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے تعلقات میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔  

اس دورے کی تصدیق دفتر خارجہ کی جانب سے گذشتہ روز ہفتہ وار بریفنگ میں کی گئی اور بعد ازاں اس ضمن میں باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ 

ترجمان وزارت خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ آج پاکستان کے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کے سرکاری دورے پر اس کے دارالحکومت ڈھاکہ جائیں گے۔ یہ دو روزہ دورہ حکومت عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ ڈھاکہ میں مختلف بنگلہ دیشی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور امور خارجہ کے ایڈوائزر محمد توحید حسین شامل ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

24 اگست کو اختتام پذیر ہونے والا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

عمران صدیق بنگلہ دیش میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں اور وہ اس وقت وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری ایشیا پیسیفک ہیں۔ انہوں نے اسحاق ڈار کے بنگلہ دیش دورے کو ’پر امید‘ قرار دیا ہے۔ 

وزیر خارجہ کے دورے سے متعلق انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے عمران صدیق نے بتایا کہ دونوں ممالک میں عوامی سطح پر روابط میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بنگلہ دیش میں پاکستان کے لیے عزت اور محبت پائی جاتی ہے اور اسی طرح ہم بھی پاکستان میں ان کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔‘ 

انہوں نے بتایا کہ ’دونوں ممالک کے مابین کوئی دشمنی نہیں ہے بلکہ دوستی اور بھائی چارے کا جذبہ ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری نے بتایا کہ ’بنگلہ دیش کی پاکستانی تجارتی وفد کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش موجود ہے۔ یہ دورہ تاریخی اس لحاظ سے ہے کہ یہ اتنے طویل عرصے کے بعد ہو رہا ہے اور یہ ہمارے تعلقات کو نئے سرے سے تازہ کرے گا۔‘

عہدے دار نے کہا کہ ماضی میں بین الاقوامی اجلاسوں کے موقعے پر پاکستانی وزیر خارجہ اور بنگلہ دیشی قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں، جن میں وزیر خارجہ کو بنگلہ دیش آنے کی دعوت دی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا: ’یہ دورہ دراصل اپریل میں ہونا تھا لیکن اس وقت انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث موخر ہوا۔ اب جب ہے ہو رہا ہے تو یہ ایک یادگار دورہ ہو گا۔‘

عمران صدیق کہتے ہیں کہ وزیر خارجہ بنگلہ دیش کی قیادت، وزارت خارجہ و تجارت کے مشیروں اور دیگر اعلی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ’ہم دیکھیں گے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے لیے کیا کر سکتے ہیں اور گذشتہ کئی سالوں میں جو ٹوٹے ہوئے روابط ہیں انہیں کیسے بحال کیا جا سکتا ہے۔‘

بنگلہ دیش میں سفیر رہنے والے عمران صدیق  نے کہا اس دورے میں دو طرفہ تعلقات کی مکمل نوعیت زیر بحث آئے گی۔ ’تجارت اقتصادی تعاون کا ایک اہم حصہ ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ عوامی روابط، تحقیقی اداروں کے درمیان تعلقات اور علمی و تعلیمی روابطبھی اہم ہیں۔‘

ایڈیشنل سیکرٹری کے مطابق ’پاکستان کئی سکالرشپس فراہم کرتا ہے، ہم ان میں اضافے پر بھی غور کریں گے۔‘

انہوں نے کہا: ’ملاقات میں تعلیمی تعاون، معاشی تعاون، عوامی سطح پر تبادلے جیسے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کا مستقبل پر امید ہے۔

’جب ایک ملک کے عوام دوسرے ملک کی قیادت کو مدعو کرتے ہیں تو یہ نیک نیتی کا اظہار ہوتا ہے، جس کی ہم قدر کرتےہیں۔ وہاں جا کر یہ بات کریں گے کہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کن طریقوں پر کام کیا جا سکتا ہے۔‘

ایڈیشنل سیکرٹری کے مطابق پاکستانی برآمدات کے لیے بنگلہ دیش ایک بڑی منڈی بن سکتا ہے۔ ’یہ دورہ نہ صرف تمام ان مثبت پیش پہلووں کی توثیق کرے گا بلکہ نئے شعبوں میں تعاون کے امکانات بھی تلاش کرے گا۔‘

24 اگست کو اختتام پذیر ہونے والا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ہفتہ, اگست 23, 2025 - 08:30
Main image: 

<p class="rteright">پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سات مارچ، 2025 کو جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیرمعمولی اجلاس میں شریک ہیں (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
وزیر خارجہ آج ’انتہائی اہم‘ دورے پر بنگلہ دیش روانہ ہوں گے


from Independent Urdu https://ift.tt/TtzuX4v

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;