مزید سیلاب کی پیش گوئی، وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

News Inside

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے ملک بھر کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں کیوں کہ آنے والے دنوں میں مزید سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق رواں برس 26 جون سے جاری مون سون کی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال، بادل پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں ملک بھر میں اب تک 750 سے زائد اموات ہو چکی ہیں، سینکڑوں لوگ زخمی ہیں جبکہ گھروں اور املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے ہفتے کو جاری کیے گئے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ’حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا قومی فریضہ ہے۔‘

انہوں نے دریاؤں، ندیوں اور قدرتی آبی گزرگاہوں کے قریب تعمیرات کی روک تھام کے لیے ایک قومی مہم بھی شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں گلیشیائی جھیل کے پھٹنے سے پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کہا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں اس قسم کی صورت حال کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں۔

غذر کے علاقے گوپس میں تالی داس نالے میں جمعرات کی شب گلیشیئر پھٹنے سے دریائے غذر کا راستہ رک گیا ہے جبکہ پانی نے وہاں ایک جھیل کی صورت حال اختیار کر لی ہے۔ اس واقعے میں کئی دیہات زیر آب آئے لیکن ایک چرواہے کی جانب سے بروقت اطلاع ملنے پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور لوگوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

وزیر اعظم نے غذر کے رہائشی وصیت خان کی بھی تعریف کی، جنہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر لوگوں کو سیلاب کی بروقت اطلاع دے کر لوگوں کی جانیں بچائیں۔

 

انہوں نے این ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ غذر میں ریسکیو آپریشن جاری رکھیں۔

ساتھ ہی انہوں نے ریسکیو ٹیموں اور مقامی رضاکاروں کی بروقت کارروائیوں کو سراہا، جنہوں نے رہائشیوں کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ’آئندہ بارشوں کے دو سلسلوں کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے اور علاقے کے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانا یقینی بنایا جائے۔‘

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کو بچانے اور سہارا دینے کے بعد ان کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

 

خیبرپختونخوا میں مسلسل بارشوں، سیلاب کی پیش گوئی

خیبرپختونخوا میں پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سیلاب کا انتباہ جاری کیا ہے جب کہ پاکستان محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

اپنی ایڈوائزری میں پی ڈی ایم اے نے کہا کہ اتوار کو ہونے والی بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے اور چترال، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان اور ایبٹ آباد کے اضلاع میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

 مسلسل بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں پہاڑی تودے گرنے کا بھی اندیشہ ہے جس سے سڑکیں بند ہو سکتی ہیں اور دور دراز کی آبادیوں کا رابطہ منقطع ہونے کا خطرہ ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ پشاور، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علاقے بھی اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ ’تیز ہوائیں اور شدید بارشیں کچے گھروں اور کمزور ڈھانچوں مثلاً کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں، ہورڈنگ بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔‘

ادارے نے عوام اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، دریاؤں کے کناروں سے دور رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے صورت حال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنی موسمی پیش گوئی میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ڈیرہ غازی خان میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں، جس سے برساتی نالوں کا پانی کناروں سے باہر آنے کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، پشاور، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علاقے بھی پانی بھراؤ کی زد میں آ سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا: ’شمال مشرقی پنجاب میں خاص طور پر شدید بارشیں ہو سکتی ہیں، جبکہ جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں شام اور رات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔‘

پنجاب میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر تشویش

پنجاب میں پی ڈی ایم اے نے راوی، چناب، ستلج اور جہلم دریاؤں میں بڑھتے ہوئے پانی کی سطح پر تشویش ظاہر کی ہے۔

اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں سیلاب آ سکتا ہے، جبکہ ستلج پہلے ہی گنڈا سنگھ والا کے قریب بلند سطح پر بہہ رہا ہے اور کم از کم 48 گھنٹے تک بلند رہنے کا امکان ہے۔

ریسکیو ٹیموں کو حساس علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ مساجد اور مقامی حکام کے ذریعے اعلانات کیے جا رہے ہیں تاکہ خطرے سے دوچار آبادیوں کو آگاہ کیا جا سکے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی صورت حال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

ایڈوائزری کے مطابق راوی، چناب، ستلج اور جہلم سمیت دریاؤں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں اچانک آنے والے سیلاب کا بھی خطرہ موجود ہے۔

تمام ہنگامی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور ریسکیو یونٹس پہلے ہی حساس علاقوں میں تعینات ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے ملک بھر کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں کیوں کہ آنے والے دنوں میں مزید سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اتوار, اگست 24, 2025 - 08:00
Main image: 

<p class="rteright">وزیر اعظم شہباز شریف 16 اکتوبر، 2024 کو اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں (اے ایف پی/ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ)</p>

type: 
SEO Title: 
مزید سیلاب کی پیش گوئی، وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت


from Independent Urdu https://ift.tt/EUbH1Aa

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;