پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ میں مجرمانہ تحقیقات کے باعث جمعرات کو کرکٹر حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی، تاہم بیان میں کہا گیا کہ ’وہ کرکٹر حیدر علی کے خلاف گریٹر مانچسٹر پولیس کی جانب سے کی جانے والی مجرمانہ تحقیقات سے آگاہ ہے۔‘
پی سی بی نے کہا کہ تحقیقات ’ایک واقعے سے متعلق ہے، جو مبینہ طور پر پاکستان شاہینز کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا تھا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’شاہینز ٹیم دوسرے درجے کی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مزید کہا گیا کہ ’پی سی بی برطانیہ کے قانونی طریقہ کار اور عمل کا مکمل احترام کرتا ہے اور تحقیقات کو اپنے مقررہ وقت پر چلنے کی اجازت دینے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔‘
بیان کے مطابق اس لیے ’پی سی بی نے حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ جاری تحقیقات کے نتائج تک فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔‘
حیدر علی نے 2020 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے کے بعد سے پاکستان کے لیے دو ایک روزہ اور 35 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ حیدر علی کو مناسب قانونی مدد فراہم کی گئی۔
مزید کہا گیا: ’ایک بار جب قانونی کارروائی مکمل ہو جائے گی اور تمام حقائق درست طریقے سے سامنے آ جائیں گے تو پی سی بی اپنے ضابطہ اخلاق کے تحت مناسب کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اگر ضروری ہوا تو۔‘
ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

<p class="rteright"> حیدر علی 19 فروری 2023 کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان پاکستان سپر لیگ کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کے دوران آؤٹ ہونے کے بعد رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>
from Independent Urdu https://ift.tt/5zB0MRU