انڈیا کے دورے کے بعد چینی وزیر خارجہ پاکستان میں

News Inside

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی بدھ کی شب تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ اس سے قبل وہ انڈیا کے دو روزہ دورے پر تھے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر اسلام آباد آنے والے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو چھٹے پاکستان چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل کا حصہ ہے۔ ملاقات میں ’ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے، اقتصادی و تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے بنیادی مفادات پر حمایت کے اعادے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اگرچہ اس دورے کا مقصد سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت ہے لیکن سفارتی ماہرین انڈیا اور پاکستان کی حالیہ جنگ کے تناظر میں اسے اہم گردان رہے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو نے اس سلسلے میں سابق سفیر عاقل ندیم سے گفتگو کی کہ وہ اس دورے کو کیسے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’نہ صرف پاکستان انڈیا جنگ کے بعد یہ چینی سفیر کا پہلا دورہ ہے بلکہ رواں برس یہ چین کی اعلیٰ قیادت کا پہلا دورہ ہے۔ پاکستان آنے سے قبل چینی سفیر انڈیا کے دورے پر بھی گئے تھے۔ انڈیا کے بعد پاکستان کے دورے سے یہ بھی اندازہ ہو گا کہ ان کی انڈیا کے دورے میں کیا بات چیت ہوئی ہے۔ یقیناً وہ پاکستان سے اہم باتیں شیئر کریں گے۔‘

عاقل ندیم کے مطابق: ’اس ڈائیلاگ میں سی پیک ٹو پر بھی بات چیت ہو گی کہ موجودہ منصوبے کی تکمیل کیسے ہو گی اور مزید کون سے نئے منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’دفاعی معاملات پر بھی چین کے ساتھ قریبی تعاون رہا ہے اس پر بھی بات چیت کی توقع ہے۔‘

سفارتی ذرائع کے مطابق چھٹے سٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے حوالے سے بھی اہم امور پر بات چیت ہو گی جبکہ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان چین تعلقات کو نئی جہت دینے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و تعاون کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہو گا۔

گذشتہ برس مئی میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ بیجنگ میں پانچویں پاکستان-چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی تھی۔

چینی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق گذشتہ برس جون میں، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

اکتوبر میں، چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے اعظم کی کونسل کے 23ویں اجلاس میں شرکت کی تھی۔

اسی طرح رواں برس فروری میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا۔                                                   

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اپنے تین روز دورے کے دوران 21 اگست کو چھٹے پاکستان چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔
جمعرات, اگست 21, 2025 - 07:45
Main image: 

<p class="rteright">&nbsp;نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار 20 اگست 2025 کو اسلام آباد کے&nbsp;نور خان ایئربیس پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی&nbsp;کا استقبال کرتے ہوئے (وزارت خارجہ ایکس اکاؤنٹ)</p>

type: 
SEO Title: 
انڈیا کے دورے کے بعد چینی وزیر خارجہ پاکستان میں


from Independent Urdu https://ift.tt/39OMjNz

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;