کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسہ کے باہر دھماکہ، 11 افراد کی اموات، 31 زخمی

News Inside

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسہ گاہ کے باہر بم دھماکے میں 11 افراد جان سے گئے اور 31 زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے سول ہسپتال۔کے دورے کے موقع پرمیڈیا کو بتایا کہ واقعے میں ہسپتال منتقل کیے گئے 11 افراد کی اموات ہوئی ہیں اور 31 افراد زخمی  ہوئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بھی 11 افراد کی اموات اور کم از کم 40 افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

اس سے قبل ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر وسیم بیگ نے ہسپتال منتقل کی جانے والے پانچ افراد کی اموات اور 29 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان غلام نبی مری نے اینڈپیڈنٹ اردو کو بتایا ہے کہ دھماکہ سریاب روڈ پر واقع شاہوانی سٹیڈیم کی کار پارکنگ میں اس وقت ہوا جب جسلہ ختم ہوا اور پارٹی کارکنان سٹیڈیم سے باہر نکل رہے تھے۔

غلام نبی مری کے مطابق حملہ خود کش لگتا ہے تام سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ نیشنل پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ  سردار اختر مینگل تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور دیگر پارٹیوں کے رہنماء جلسہ گاہ سے نکل چکے تھے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق حکومت نے شاہوانی سٹیڈیم میں دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محکمہ داخلہ بلوچستان نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایک بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہہ کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور اداروں سے تعاون کریں۔

منگل کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے بزرگ اور ممتاز قوم پرست رہنما سردار عطااللہ مینگل کی برسی کے موقع پر جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا تھا۔

جلسے میں بلوچستان کے مختلف پارٹیوں کے سربراہ اور نمائندے شریک تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاہوانی سٹیڈیم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔‘

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے، ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملے کو الرٹ رہے اور زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ برتنے کی کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر وسیم بیگ نے ہسپتال منتقل کی جانے والے پانچ افراد کی اموات اور 29 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
بدھ, ستمبر 3, 2025 - 00:15
Main image: 

<p>پاکستانی تفتیش کار 27 مئی 2018 کو کوئٹہ میں فائرنگ&nbsp;کے مقام پر جمع ہیں جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار اور دو عسکریت پسندوں کی اموات ہوئی تھیں۔ 2 ستمبر 2025 کو بھی کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے باہر حملہ ہوا ہے جس میں 11 افراد کی اموات ہوئی ہیں&nbsp;(بنارس خان / اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسہ کے باہر دھماکہ، 11 افراد کی اموات، 31 زخمی


from Independent Urdu https://ift.tt/xcT4fyz

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;