افغان طالبان سے مذاکرات، وزیر دفاع اور انٹیلی جنس چیف آج دوحہ جائیں گے: سرکاری میڈیا

News Inside

پاکستان کے سرکاری میڈیا نے ہفتے کو رپورٹ کیا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور انٹیلی جنس چیف لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک حالیہ سرحدی کشیدگی کے تناظر میں افغان طالبان سے مذاکرات کے لیے آج قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہوں گے۔

’پاکستان ٹی وی‘ نے مستند ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ افغانستان کی جانب سے بھی وزیر دفاع ملا یعقوب اور انٹیلی جنس چیف کی شرکت کا امکان ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان رواں ہفتے متعدد سرحدی جھڑپوں کے باعث حالات کشیدہ ہیں۔ اس دوران دونوں اطراف درجنوں افراد جان سے گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔

 15 اکتوبر کی شام دونوں ملکوں کے درمیان 48 گھنٹے کے سیزفائر کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں جمعے (17 اکتوبر) کی شام مزید 48 گھنٹے تک توسیع کر دی گئی، جو اب دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے اختتام تک برقرار رہے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ایک پاکستانی وفد پہلے ہی دوحہ پہنچ چکا ہے، جبکہ افغان وفد کے ہفتے کو قطری دارالحکومت پہنچنے کی توقع ہے۔ 

تاہم پاکستان ٹی وی نے جمعے کو رپورٹ کیا کہ پاکستانی عسکری ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی جن میں کہا گیا کہ پاکستانی وفد اس وقت افغان طالبان سے مذاکرات کے لیے دوحہ میں موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق عسکری ذرائع نے بتایا کہ وفد کل (ہفتے کو) روانہ ہوگا، اور یہ خبریں کہ پاکستانی وفد پہلے سے دوحہ میں موجود ہے، بے بنیاد ہیں۔

پاکستان کے عسکری ذرائع نے جمعے کو بتایا تھا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران عسکریت پسندوں نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے اندر متعدد حملے کیے جنہیں سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

عسکری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی میں قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان سے متصل افغانستان کے سرحدی علاقوں میں عسکریت پسند تنظیم حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے، جس میں گل بہادر گروپ کی قیادت سمیت 70 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے۔ مرنے والوں میں خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔

دوسری جانب افغان حکام نے کہا کہ پاکستان نے جمعے کی رات افغان سرزمین پر فضائی حملے کیے جن میں کم از کم 10 افراد جان سے گئے۔

طالبان کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا: ’پاکستان نے جنگ بندی توڑ دی اور صوبہ پکتیکا کے تین مقامات پر بمباری کی۔ افغانستان جوابی کارروائی کرے گا۔‘

صوبائی ہسپتال کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستانی حملوں میں 10 شہری مار گئے اور 12 زخمی ہوئے، جن میں دو بچے شامل ہیں۔

اسی طرح افغانستان کرکٹ بورڈ نے اے ایف پی کو بتایا کہ پکتیکا کے علاقے شرانہ میں ایک دوستانہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تین مقامی کرکٹرز ارگون واپسی پر حملے میں جان سے گئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے جان سے جانے والوں کی شناخت ’کبیر، صبغت اللہ اور ہارون‘ کے نام سے کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اس حملے میں پانچ دیگر افراد بھی جان سے گئے۔

’پاکستان ٹی وی‘ نے مستند ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ افغانستان کی جانب سے بھی وزیر دفاع ملا یعقوب اور انٹیلی جنس چیف کی شرکت کا امکان ہے۔
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025 - 08:00
Main image: 

<p class="rteright">پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف 26 دسمبر 2016 کو چینی اور افغان ہم منصب کے ساتھ بیجنگ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے&nbsp;(فائل فوٹو/&nbsp;اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
افغان طالبان سے مذاکرات، وزیر دفاع اور انٹیلی جنس چیف آج دوحہ جائیں گے: سرکاری میڈیا


from Independent Urdu https://ift.tt/CD78eu4

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;