مظفر آباد: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے

News Inside

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بھیجی گئی مذاکراتی ٹیم کے ارکان نے ہفتے کو کہا ہے کہ اپنے مطالبات کے لیے احتجاجی مظاہرے کرنے والی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی قیادت میں 29 ستمبر سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری احتجاجی مظاہروں میں سستی بجلی، صحت کی سہولتوں میں بہتری اور سیاست دانوں و بیوکریٹس کو دی جانے والی مراعات کے خاتمے سمیت سیاسی اصلاحات کے مطالبات کیے گئے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان مظاہروں میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم نو افراد جان سے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

جمعرات کی شام مظفر آباد میں ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا تھا، جس کے بعد جمعے کو مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایکس اکاؤنٹس پر معاہدہ طے پانے کی تصدیق کی۔

طارق فضل چوہدری نے لکھا: ’الحمد للہ ہمارے مذاکراتی وفد نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ حتمی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ مظاہرین اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ تمام سڑکیں کھل گئی ہیں۔ یہ امن کی فتح ہے۔‘

اسی طرح وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے بیان میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے کو ’پاکستان، کشمیر اور جمہوریت کی جیت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’آزاد جموں کشمیر کے عوام ہمیشہ پاکستان کے قومی مقصد کی فرنٹ لائن پر کھڑے رہے ہیں اور ان کی آواز میں بہت زیادہ وزن ہے۔‘

احسن اقبال نے مزید کہا: ’گذشتہ ہفتوں کے دوران ہم نے عوامی تحفظات کی وجہ سے مشکل صورت حال کو ابھرتے دیکھا۔ یہ مقامی اور قومی قیادت کی دانش مندی اور بات چیت کا جذبہ تھا جس نے ہمیں اس رکاوٹ کو پرامن طریقے سے تشدد اور تقسیم کے بغیر اور باہمی احترام کے ساتھ حل کرنے کے قابل بنایا۔

’یہ قرارداد ایک فریق کی دوسرے پر فتح نہیں بلکہ یہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام، پاکستان اور جمہوریت کی فتح ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب حکومت سنتی ہے اور جب لوگ تعمیری انداز میں مشغول ہوتے ہیں تو ہم مل کر حل تلاش کر سکتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے شہریوں کی آواز اٹھائی اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے ان آوازوں کو سنجیدگی سے لیا۔ ہم نے محاذ آرائی کی بجائے مشاورت کا انتخاب کیا۔ انا کی بجائے ہم نے ہمدردی کا انتخاب کیا۔ ہم آزاد جموں و کشمیر میں گڈ گورننس اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔‘

مذاکراتی کمیٹی کے رکن طارق فضل چوہدری نے معاہدے پر دستخط کا اعلان کرتے ہوئے کہا: ’مظاہرین اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ تمام سڑکیں کھل گئی ہیں۔ یہ امن کی فتح ہے۔‘
ہفتہ, اکتوبر 4, 2025 - 07:30
Main image: 

<p class="rteright">تین اکتوبر 2025 کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر مظفر آباد میں احتجاجی مظاہرے کرنے والے عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا ایک منظر (طارق فضل چوہدری&nbsp;ایکس اکاؤنٹ)</p>

type: 
SEO Title: 
مظفر آباد: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے


from Independent Urdu https://ift.tt/gvwOQzy

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;