چین میں لکڑی کی مدد سے فن پارے تخلیق کرنے کا ہنر

News Inside

 

چین میں لکڑی کی تراش خراش کر کے اس سے فن پارے تخلیق کرنے کی طویل تاریخ ہے۔ صدیوں پرانی تاریخی کہانیاں چوب کاری ذریعے بیان کی جاتی رہی ہیں اور اس فن نے گہرا ثقافتی ورثہ اپنے اندر سمیٹا ہے۔ آج یہ فن دوبارہ عروج پر ہے۔

صوبہ ژے جیانگ کے شہر ڈونگ یانگ میں واقع چین کا ورلڈ وڈ کارونگ سٹی میوزیم ایک پیشہ ور ادارہ ہے جو چین میں لکڑی سے فن پارے تیار کرنے کی ثقافت اور فن کو بھرپور انداز میں پیش کرتا ہے۔ اس کی عمارت کا رقبہ 26000 مربع میٹر ہے۔ یہاں پانچ موضوعاتی نمائش گاہیں لکڑی پر نقاشی اور فن پارے بنانے کے فن کی ترقی کی تاریخ، اس سے جڑی سماجی و ثقافتی یادیں، عظیم ہنرمندوں کے کام اور دنیا بھرمیں لکڑی پر کیا گیا شاندار کام پیش کرتی ہیں۔

عجائب گھر کا ویلکم ہال جسے لکڑی کی مدد سے فن پارے بنانے والے فن کاروں نے لو گوانگ ژینگ کی قیادت میں ڈیزائن کیا، لکڑی کے فن پاروں اور نقاشی کا حسن نمایاں کرتا ہے۔ یہاں موجود بین الاقوامی سیاحوں کے لیے بطور مترجم کام کرنے والی وکٹوریہ نے چین میں انڈپینڈنٹ اردو سے تعلق رکھنے والے صحافی گہرام بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میوزیم کا مقصد چینی میں چوب کاری کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وکٹوریہ کے مطابق ماضی مستقبل کی رہنمائی کرتا ہے اور کھلے پن سے اختراع کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ یہ میوزیم ایک ایسا ثقافتی مقام بن چکا ہے جو لوگوں کی زندگی اور پیداوار کے لئے فائدہ مند ہے، ایک ایسا آرٹ سینٹر جو فن کاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور لکڑی پر کام کی وراثت، اس کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک اہم تربیتی مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔

میوزیم میں لکڑی سے تراشے گئے مجسمے اپنی تاریخی اہمیت بیان کرتے ہیں۔ مچھیرے کے ہاتھ میں شکار کے آلات اس کی محنت اور روزمرہ زندگی کی جھلک دکھاتے ہیں۔

اسی تناظر میں فوسن گروپ، جس کی قیادت گو گوانگ چانگ کر رہے ہیں، چھ نمایاں تاجروں کے ساتھ مل کر اس میوزیم پر 50 کروڑ یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ سرمایہ کاری کا مقصد لکڑی سے فن پارے تخلیق کرنے والے ان بے شمار فن کاروں کو تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے صدیوں تک اس فن کو اپنی محنت اور تخلیق سے زندہ رکھا۔

چین کے ورلڈ وڈ کارونگ میوزیم میں موجود فن پارے صدیوں پرانی تاریخی کہانیاں بیان کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اتوار, نومبر 30, 2025 - 07:30
Main image: 

<p class="rteright">چین کے شہر ڈونگ یانگ کے ورلڈ وڈ کارونگ میوزیم میں رکھا فن پارہ (گہرام اسلم بلوچ / انڈپینڈنٹ اردو)</p>

jw id: 
vQyVNhO5
type: 
SEO Title: 
چین میں لکڑی کی مدد سے فن پارے تخلیق کرنے کا ہنر


from Independent Urdu https://ift.tt/TmlROud

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;