امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ پناہ کی درخواستوں پر فیصلہ ’طویل عرصے‘ تک معطل رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے یہ پابندی واشنگٹن میں 26 نومبر کو ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد لگائی جس میں 20 سالہ سارہ بیکسٹروم جان سے گئیں جب کہ ایک گارڈ شدید زخمی ہو گیا۔
گذشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے سلسلے میں 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کو گرفتار کر کے اس پر قتل عمد کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
رحمان اللہ لکنوال افغانستان میں طالبان کے خلاف لڑنے والی سی آئی اے کی حمایت یافتہ ’پارٹنر فورس‘ کا حصہ رہ چکے ہیں اور 2021 میں افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعد آباد کاری کے ایک پروگرام کے تحت امریکہ داخل ہوئے۔
فلوریڈا سے واشنگٹن ڈی سی واپسی کے دوران صحافیوں کی جانب سے یہ پوچھے جانے پر کہ یہ (پناہ کی درخواستیں معطل کرنے کا) سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے ذہن میں اس اقدام کے لیے ’وقت کی کوئی حد نہیں‘ ہے۔
محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا تعلق ان 19 ممالک کی فہرست سے ہے جن پر پہلے ہی امریکہ کے سفر کی پابندیاں عائد ہیں۔
ٹرمپ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ہم ان لوگوں کو نہیں چاہتے۔ آپ جانتے ہیں ہم انہیں کیوں نہیں چاہتے؟ کیوں کہ ان میں سے بہت سے اچھے ثابت نہیں ہوئے اور انہیں ہمارے ملک میں نہیں ہونا چاہیے۔‘
وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے ملزم رحمان اللہ لکنوال کو اپریل 2025 میں ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں پناہ دی گئی تھی، تاہم حکام نے افغان ایئر لفٹ کے دوران امریکی سرزمین پر ان کے داخلے کا ذمہ دار ٹرمپ کے پیشرو جو بائیڈن کی حکومت کی جانب سے کی گئی مبینہ ’ناقص جانچ پڑتال‘ کو قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعے کے بعد لکھا کہ وہ ’تیسری دنیا کے تمام ممالک سے امیگریشن کو مستقل طور پر روکنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ امریکی نظام مکمل طور پر بحال ہو سکے۔‘
اس سوال پر کہ کون سے لوگ اس پابندی سے متاثر ہوں گے؟ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے ان 19 ممالک کی فہرست کی طرف اشارہ کیا جن میں افغانستان، کیوبا، ہیٹی، ایران اور میانمار شامل ہیں اور یہ سب جون سے امریکہ کے لیے سفری پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
<p class="rteright">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 نومبر 2025 کو پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، فلوریڈا، سے واشنگٹن ڈی سی کے سفر کے دوران صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں (روئٹرز)</p>
from Independent Urdu https://ift.tt/XYEhTaG