پی آئی اے نجکاری: بولی آج لگے گی

News Inside

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بولی کا عمل آج (23 دسمبر کو) ہو گا۔ 

حکومت پاکستان اور نجکاری کمیشن کے زیر اہتمام پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں منعقد کردہ بولی براہ راست نشر کی جائے گی۔ 

1955 میں قائم کی گئی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) 1960 اور 1970 کی دہائیوں میں جنوبی ایشیا کی جدید ایئر لائن سمجھی جاتی تھی۔ تاہم 1990 کے بعد سے ناصرف اسے خسارے کا سامنا ہے بلکہ اس کی عالمی پروازوں میں بھی واضح کمی ہوئی ہے۔

گذشتہ روز جاری کیے گئے اعلامیہ میں نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ بولی دہندگان کی طرف سے سیل کی گئی بولیاں صبح ساڑھے 10 بجے جمع کروائی جائیں گی۔ جبکہ ساڑھے تین بجے بولی دہندگان کی موجودگی میں بولیاں کھولی جائیں گی۔

دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد کردہ تقریب میں بولیوں اور ریفرنس قیمت کا اعلان کیا جائے گا، اس عمل کو طے شدہ ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ 

پاکستان اپنی خسارے میں چلنے والی قومی ایئر لائن کے 51 سے 100 فیصد حصص/شئیرز فروخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ فنڈز اکٹھے کیے جا سکیں اور ان سرکاری اداروں میں اصلاحات کی جا سکیں جو ملکی خزانے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔ 

یہ اقدام سات ارب ڈالر کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے تحت طے شدہ اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے۔ 

قومی ائیرلائن کی نجکاری تقریباً دو دہائیوں میں ملک کی پہلی بڑی نجکاری ہو گی۔

بولی میں پری کوالیفائی ہونے والے کنسورشمز میں لکی سیمنٹ کنسورشیم، ایئر بلیو، عارف حبیب کنسورشیم اور فوجی فرٹیلائزر شامل ہیں۔

جہاں ایک جانب یہ نجکاری وزیر اعظم شہباز شریف کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت کی جا رہی ہے وہیں دوسری جانب اس کے خلاف آئے روز احتجاج بھی ہو رہے ہیں۔ 

پی آئی اے سی بی اے یونین کے مرکزی صدر ہدایت اللہ نے اس ضمن میں انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ’جو کمپنیاں پہلے نجکاری کے عمل سے گزری ہیں، ان کے ملازمین کو اب تک ان کے بقایاجات نہیں مل سکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے مطابق، ’یہی وجہ ہے کہ ہمیں ابھی تک کسی نے ان بورڈ نہیں لیا کہ آگے کیا اقدامات کیے جائیں گے، ریٹائرڈ ملازمین کا کیا ہو گا، حاضر سروس ملازمین کے ساتھ کیا ہو گا اور اس طریقے سے ہمارے تمام اثاثے کیسے متاثر ہوں گے۔‘

دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے نجکاری و چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا ہے کہ قومی ایئرلائن خریدنے والے کو اب نئے جہاز خریدنے پر سیلز ٹیکس ادا نہیں کرنا ہو گا اور بولی دہندگان کو چند ضمانتیں بھی دی گئی ہیں۔

محمد علی کے مطابق بکنے والی چیزوں میں سرفہرست پی آئی اے کے جہاز، روٹس اور جہاز کے انجن شامل ہیں۔

مشیر نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین سے متعلق کہا کہ ’ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ کنٹریکٹ کی تمام ارینجمنٹس پورے کیے گئے، جن میں ان کی پینشن، میڈیکل، سبسیڈیز، ٹکٹس تمام چیزیں ادا کی جائیں گی۔ جبکہ موجودہ ملازمین کی بھی پینشن اور تمام کمیٹمنٹس آنر ہوں گے اور تمام ملازمین کو 12 ماہ تک نیا بڈر نوکری سے نکال نہیں سکے گا۔‘

حکومت پاکستان نے گذشتہ سال نومبر میں پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش کی تھی جو بری طرح ناکام رہی۔

نجکاری کمیشن نے قومی فضائی کمپنی کی کم از کم قیمت 85 ارب روپے مقرر کی لیکن بولی میں شریک واحد بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے انتہائی کم 10 ارب روپے کی پیش کش کی، جس کے بعد نجکاری موخر کر دی گئی تھی۔

حکومت پاکستان اور نجکاری کمیشن کے زیر اہتمام پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں منعقد کردہ بولی براہ راست نشر کی جائے گی۔ 
منگل, دسمبر 23, 2025 - 07:00
Main image: 

<p>۲۲ دسمبر 2025 کی اس تصویر میں اسلام آباد میں قومی ایئر لائن کی عمارت کا ایک بیرونی منظر (انڈپینڈنٹ اردو)</p>

jw id: 
sQmRakp1
type: 
SEO Title: 
پی آئی اے نجکاری: بولی آج لگے گی


from Independent Urdu https://ift.tt/AG3KSjl

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;