پاکستان فوج کے بیان پر افغانستان کا ردعمل: ’دھمکی آمیز بیانات قبول نہیں‘

News Inside

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کو پاکستان فوج کے ترجمان کی حالیہ طویل پریس کانفرنس میں افغانستان پر کی گئی تنقید پر کہا ہے کہ افغانستان کو ’دھمکی آمیز‘ بیانات اور داخلی معاملات میں ’دخل اندازی‘ قبول نہیں نیز یہ بیانات ’حقائق کے منافی‘ ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کو اپنے ایکس پر بیان میں کہا کہ ’افغانستان کے حکومتی اور سماجی ڈھانچے سے متعلق بیانات حقائق کے منافی ہیں اور افغانستان کے داخلی معاملات میں دخل اندازی اور دھمکی آمیز بیانات افغان قوم کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان کے متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ طرز عمل اور سنجیدہ بیانات کی روش اختیار کی جائے۔‘

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ’پاکستان افغانستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کے بجائے اپنے داخلی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرے۔ افغانستان ایک خودمختار اور مستحکم ملک ہے، جو ایک مضبوط سکیورٹی ڈھانچے اور مقتدر قیادت کا حامل ہے اور اپنی پوری سرزمین پر مکمل حاکمیت رکھتا ہے۔‘

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل احمد شریف نے منگل کو راولپنڈی میں پریس بریفنگ سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں ’دہشت گردی‘ کے بڑھنے کی وجہ پڑوسی ملک افغانستان میں موجود عسکریت پسند ہیں۔

انہوں نے 2025 میں پاکستان میں دس بڑے ’دہشت گرد‘ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے کرنے والے تمام افغان شہری تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ ’افغان طالبان اپنی معیشت چلانے کے لیے دہشت گردی کو سپورٹ کرتے ہیں۔‘ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’افغانستان میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔‘

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ’افغانستان میں ہم نے ٹی ٹی اے نہیں بلکہ ٹی ٹی پی کو نشانہ بنایا جو ہمارا جائز حق تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی حکومت افغانستان سے مدد مانگ رہی ہے، جبکہ وہ براہِ راست پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں۔‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ’ہر سیاسی جماعت پر ٹی ٹی پی نے حملہ کیا ہے تو سوال یہ بھی ہے کہ پی ٹی آئی پر ٹی ٹی پی نے کبھی حملہ کیوں نہیں کیا۔‘

ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کو اپنے ایکس پر بیان میں کہا کہ ’افغانستان کے حکومتی اور سماجی ڈھانچے سے متعلق بیانات حقائق کے منافی ہیں اور افغانستان کے داخلی معاملات میں دخل اندازی اور دھمکی آمیز بیانات افغان قوم کے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں۔‘
منگل, جنوری 6, 2026 - 22:45
Main image: 

<p>افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد 30 جون 2022 کو کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کر رہے ہیں (اے ایف پی/ وکیل کوہسار)</p>

type: 
SEO Title: 
پاکستان فوج کے بیان پر افغانستان کا ردعمل: ’دھمکی آمیز بیانات قبول نہیں‘


from Independent Urdu https://ift.tt/y9kzW78

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;