صدر ٹرمپ کی ایران کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق، عہدیداروں کی استبول میں ملاقات متوقع

News Inside

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تصدیق کی ہے جبکہ دونوں ملکوں کے عہدیداروں کے درمیان چھ فروری کو استنبول میں بات چیت کا دور متوقع ہے۔

وائٹ ہاؤس میں پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بڑے بڑے امریکی جہاز ایران کی جانب روانہ ہیں۔ 

تاہم انہوں نے کہا کہ ’ہمارے ایران سے مذاکرات بھی چل رہے ہیں، دیکھیے کیا ہوتا ہے۔‘

انہوں نے خبردار بھی کیا کہ اگر ایران کے ساتھ بات چیت ناکام ہو گئی تو ’کچھ برا‘ ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ترکی کے شہر استنبول میں ملاقات ہو گی۔ 

اس سے قبل امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوز نے ایرانی وزارتِ خارجہ میں دو ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ عباس عراقچی اور سٹیو وٹکوف کے درمیان استنبول میں ایران کے جوہری پروگرام کے متعلق مذاکرات جمعہ (6 فروری کو) ہوں گے۔

اس سے قبل اتوار کو سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عباس عراقچی کہہ چکے ہیں کہ ایران کی جوہری صلاحیتوں پر بات ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سی این این کی جانب سے ایران کے میزائل پروگرام اور حوثیوں سمیت خطے میں موجود ایرانی پراکسیوں کے متعلق ایک سوال پر عراقچی کا کہنا تھا کہ ناممکن چیزوں کے بارے میں بات نہ کی جائے تو بہتر ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جوہری ہتھیاروں کی عدم موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ایک منصفانہ معاہدے کا موقع ضائع نہ کیا جائے۔ جیسا کہ میں نے کہا، یہ مختصر وقت میں بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔‘

بین الاقومی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نے ایک نامعلوم سرکاری ذریعے کے حوالے سے خبر دی تھی کہ ’صدر پزشکیان نے ایران کے جوہری پروگرام پر امریکہ کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔‘

اے ایف کے مطابق، ایران کے سرکاری اخبار ’ایران‘ اور اصلاح پسند روزنامہ شرق نے بھی شائع کیا تھا۔

روئٹرز کے مطابق امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ترکی کے شہر استنبول میں 6 فروری کو ملاقات ہو گی۔
منگل, فروری 3, 2026 - 09:45
Main image: 

<p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2 فروری 2026 کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں میڈیا سے بات کر رہے ہیں (ساؤل لوب / اے ایف پی)</p>

jw id: 
Y5NInklI
type: 
SEO Title: 
صدر ٹرمپ کی ایران کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق، عہدیداروں کی استبول میں ملاقات متوقع


from Independent Urdu https://ift.tt/pFzd1qJ

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;