13 سال سے مسجد وزیر خان میں اذان دینے والے موذن

News Inside

اندرون لاہور کے دہلی گیٹ میں چار صدیوں سے قائم مسجد وزیر خان کے موذن قاری محمد انور 13 سال سے پانچ وقت یہاں اذان دینے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

ان کے بقول ’گلے سے اچھی آواز نکالنے کے لیے کھٹی چیزیں کھانے سے پرہیز کرنا پڑتا ہے تاکہ اللہ کے گھر لوگوں کو پانچ وقت بلانے کے لیے میں اچھی سے اچھی آواز میں اذان دے سکوں۔‘

مسجد وزیر خان مغلیہ دور کا ایک شاندار اور بے مثال تعمیراتی فن کا شاہکار ہے جو اندرون لاہور کے شاندار ماضی کو ظاہر کرتی ہے۔

محکمہ اوقاف کے ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مسجد مغل بادشاہ شاہجہاں کے دورِ حکومت میں 1634 سے 1641 تک سات سال میں تعمیر ہوئی۔

اسے اس وقت مغلیہ دور میں لاہور کے گورنر حکیم علم الدین انصاری، جنہیں نواب وزیر خان کہا جاتا تھا، نے تعمیر کرایا۔ مسجد دہلی دروازے کے قریب چوک وزیر خان میں واقع ہے اور اسے ایک صوفی بزرگ میراں بادشاہ (سید محمد اسحاق غزنوی) کی قبر کے گرد تعمیر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قاری انور نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ’میں نے قرآن پاک حفظ کیا، اسلامی کتب پڑھیں اور پھر اس تاریخی مسجد میں بطور خادم اور موذن تقرری ہوگئی۔ تب سے باقاعدہ پانچ وقت اذان دیتا ہوں اور رمضان المبارک میں تراویح کے دوران پیش امام کی خدمات بھی دیتا ہوں۔‘

’اس تاریخی مسجد کا موذن ہونا میرے لیے بڑی سعادت کی بات ہے کیونکہ ایسے کاموں پر اس کی ڈیوٹی ہوتی ہے جس کو اللہ چاہتا ہے۔ اس لحاظ سے میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے یہ ڈیوٹی ملی ہوئی ہے۔‘

اس مسجد کی ایک خصوصیت اس کی نفیس اور رنگ برنگی کاشی کاری ہے جو دیواروں، میناروں اور گنبدوں پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہ مغلیہ دور کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے۔ فریسکو پینٹنگز اور نقش و نگار سے مسجد کے اندرونی حصوں میں پھولوں، پتوں، جیومیٹرک ڈیزائن اور قرآنی آیات کی خوبصورت مصوری موجود ہے جو دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتی ہے۔ اس کے چار بلند مینار جو صحن کے کونوں پر ہیں، ہر ایک تقریباً 107 فٹ اونچا ہے اور ان پر بھی نفیس کاشی کاری کی گئی ہے۔

اس مسجد کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے کہ یہاں صحن کے درمیان میں خوبصورت وضو خانہ بھی بنایا گیا ہے، جبکہ چاروں اطراف دور دراز سے آنے والوں کے لیے رات گزارنے کے کمرے بھی بنائے گئے تھے جو اب بھی موجود ہیں۔

مسجد وزیر خان مغلیہ دور کا ایک شاندار اور بے مثال تعمیراتی فن کا شاہکار ہے جو اندرون لاہور کے شاندار ماضی کو ظاہر کرتی ہے۔
سوموار, مارچ 9, 2026 - 07:30
Main image: 

<p>نمازی رمضان کے پہلے جمعے پر 20 فروری 2026 کو لاہور کی مسجد وزیر خان میں نماز ادا کر رہے ہیں (عارف علی / اے ایف پی)</p>

jw id: 
ysPr69Rc
type: 
SEO Title: 
13 سال سے مسجد وزیر خان میں اذان دینے والے موذن


from Independent Urdu https://ift.tt/EzH2KT4

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;