’دباؤ نہیں تو مزہ نہیں‘: انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج 

News Inside

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج بروز اتوار احمد آباد میں میزبان اور دفاعی چیمپیئن انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان نریندرمودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔ سوریا کمار یادو کی کپتانی میں انڈین ٹیم سپر ایٹ میں ویسٹ انڈیز اور سیمی فائنل میں انگلینڈ کو سات رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی جب کہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے ہرایا۔

اے ایف پی کے مطابق انڈیا کی کوشش ہو گی کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ تیسری بار جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے کیوں کہ ایک ارب 40 کروڑ آبادی والا ملک اس سے کم کسی نتیجے کی توقع نہیں کر رہا۔

سوریا کمار یادو کی میزبان ٹیم کے راستے میں ایک ایسی ٹیم کھڑی ہے جس نے پہلے ناقابل شکست رہنے والے جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل میں نو وکٹوں سے بھاری شکست دے کر فائنل میں پہنچ کر سب کو حیران کر دیا۔

سیمی فائنل میں فن ایلن کی ریکارڈ 33 گیندوں پر سینچری کے بعد پراعتماد نیوزی لینڈ کو یقین ہے کہ وہ آخرکار ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاج جیت سکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ ’اگر ہم اسی انداز میں اپنا کھیل جاری رکھیں تو ہم ایک اور بڑی ٹیم کو اپ سیٹ کر سکتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے ہفتے کو کہا کہ دفاعی چیمپیئن اور میزبان انڈیا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں ’چند دل توڑنا‘ انہیں برا نہیں لگے گا۔ مجھے ٹرافی جیتنے میں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’یہ ظاہر ہے ایک بڑا چیلنج ہو گا اور سب جانتے ہیں کہ شاید ہم فیورٹ نہیں ہیں۔ لیکن ہاں، میں ایک بار ٹرافی اٹھانے کے لیے چند دل توڑنے پر بالکل اعتراض نہیں کروں گا۔‘

دوسری انڈیا کے کپتان سوریا کمار یادو نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں میدان میں اترتے وقت انہیں ’گھبراہٹ تو ہو گی۔‘ کیوں کہ میزبان ٹیم سے توقعات بہت بلند ہیں۔

سوریا کمار یادو نے ہفتے کو احمد آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ’اپنی سرزمین پر ایک ایسے شاندار فائنل میں اتنی بہترین ٹیم کی قیادت کرنا ہمیشہ ایک خاص احساس ہوتا ہے۔‘

انہوں نے کہا: ’یقیناً اعصابی دباؤ ہوتا ہے۔ گھبراہٹ بھی ہو گی، لیکن جیسا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں، اگر دباؤ نہ ہو تو مزہ بھی نہیں آتا۔ تمام لڑکے، سپورٹ سٹاف اور مجھے یقین ہے کہ پورا انڈیا کل کے لیے پُرجوش ہے۔‘

انڈین کپتان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترتے وقت ’گھبراہٹ تو ہو گی،‘ جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ ’چند دل توڑنا انہیں برا نہیں لگے گا۔‘
اتوار, مارچ 8, 2026 - 11:15
Main image: 

<p class="rteright">انڈیا کے کپتان سوریا کمار یادو 7 مارچ 2026 کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میچ سے قبل&nbsp;آئی سی سی مینز ٹی 20&nbsp;کرکٹ ورلڈ کپ 2026&nbsp;کی ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے (پونت پرنجپے / اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
’دباؤ نہیں تو مزہ نہیں‘: انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج 


from Independent Urdu https://ift.tt/VIsEuoe

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;