امریکہ نے بجلی گھروں پر حملہ کیا تو آبنائے ہرمز ’مکمل‘ بند کر دیں گے: ایران

News Inside

ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ کو آج 24 واں دن ہے۔

 امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔

اس جنگ کے تازہ ترین اپ ڈیٹس پیش خدمت ہیں۔


صبح 6 بج کر 20 منٹ پر  

امریکہ نے بجلی گھر پر حملہ کیا تو آبنائے ہرمز ’مکمل‘ بند کر دیں گے: ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس کے بجلی گھروں پر حملے کی دھمکی پر عمل کیا تو تیل اور دیگر برآمدات کے لیے اہم آبنائے ہرمز کو فوری طور پر ’مکمل طور پر بند‘ کر دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے ہفتے کی رات کو آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد توانائی کے ایرانی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔

امریکہ اور ایران نے اتوار کو اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی جب کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ نے، جو اب اپنے چوتھے ہفتے میں ہے، پورے خطے میں انسانی جانوں اور روزگار کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ 

اے ایف پی کے مطابق ایران کی عسکری کمان نے امریکی ڈیڈ لائن کا ڈٹ کر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ٹرمپ نے ایسا کیا تو وہ اسرائیل کے ’بجلی گھروں، توانائی اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے‘ کے ساتھ ساتھ امریکی اڈوں کی میزبانی کرنے والے خطے کے ممالک کے بجلی گھروں اور امریکی شیئر ہولڈرز والی کمپنیوں کو بھی نشانہ بنائے گی۔

آپریشنل کمان نے خبردار کیا کہ ’اگر ایران کے بجلی گھروں کے حوالے سے امریکہ کی دھمکیوں پر عمل کیا گیا تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور اسے اس وقت تک نہیں کھولا جائے گا جب تک ہمارے تباہ شدہ بجلی گھر دوبارہ تعمیر نہیں ہو جاتے۔‘

صدر ٹرمپ نے 48 گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو اس کی توانائی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔
سوموار, مارچ 23, 2026 - 06:30
Main image: 

<p style="direction:rtl">چار مارچ، 2026 کو پیرس میں میرین ٹریفک ویب سائٹ سے حاصل کی ہوئی اس تصویر میں آبنائے ہرمز میں تجارتی کشتیوں کی نقل و ظاہر ہو رہی ہے (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
امریکہ نے بجلی گھروں پر حملہ کیا تو آبنائے ہرمز ’مکمل‘ بند کر دیں گے: ایران


from Independent Urdu https://ift.tt/A8nLPqH

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;