ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ 12ویں روز بھی جاری ہے۔ امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔
11ویں دن کے احوال کے لیے یہاں کلک کریں
صبح 09 بجے: سعودی عرب میں آئل فیلڈ کی طرف جانے والے سات ڈرونز تباہ
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے بدھ کی صبح بتایا ہے کہ اس نے ملک کے جنوب مشرق میں واقع ایک آئل فیلڈ کی طرف جانے والے سات ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔
وزارت دفاع نے ایکس پر اپنے سلسلہ وار بیان میں بتایا کہ ’الشیبۃ آئل فیلڈ کی طرف آنے والے دو ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔‘
المتحدث الرسمي لـ #وزارة_الدفاع: اعتراض وتدمير مسيّرتين في الربع الخالي متجهة إلى حقل شيبة. pic.twitter.com/7YlfD8L1N6
— وزارة الدفاع (@modgovksa) March 11, 2026
بیان کے مطابق مزید پانچ ڈرونز کو بھی الگ الگ کارروائیوں میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ آئل فیلڈ متحدہ عرب امارات کی سرحد کے قریب واقع ہے اور اسے سعودی عرب کی بڑی کمپنی سعودی آرامکو چلاتی ہے، جو مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
یہ آئل فیلڈ مملکت کی وسیع تیل پیداوار کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
<p>امریکہ اور اسرائیل کے حملوں اور ایران کی جوابی کارروائی کے دوران پانچ مارچ کو ریاض میں دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے (فائل فوٹو/ روئٹرز)</p>
from Independent Urdu https://ift.tt/wTqUIui