روایتی کھیل ’مخہ‘ کے لیے مضبوط اعضاب کا ہونا ضروری

News Inside

صوبہ خیبر پختونخوا کا ضلع بونیر اپنی دلکش وادیوں اور تاریخی اہمیت کے ساتھ ساتھ اس بات کے لیے بھی مشہور ہے کہ یہاں آج بھی وہ روایتی کھیل زندہ ہیں جن کی تاریخ بہت پرانی ہے۔

انہی کھیلوں میں سے ایک ’مخہ‘ بھی ہے، جو محض تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ بونیر کی کسی حد تک ثقافتی پہچان ہے۔

مخہ ایک تیر نما آلے کے ذریعے کھیلا جاتا ہے، یہ تیر ربڑ اور بانس سے تیار کیا جاتا ہے، جسے 32 فٹ کے فاصلے پر نصب ایک سفید دائرے مقامی زبان میں ’ٹکئی‘ پر مارا جاتا ہے۔ اس کھیل میں نہ صرف نشانے کی مہارت بلکہ کھلاڑی کے اعصاب کی مضبوطی بھی آزمائی جاتی ہے۔

بونیر کے علاقے بازاگئی سے تعلق رکھنے والے جمیل الرحمن نے انڈپینڈںٹ اردو کو بتایا کہ ’یہ صرف بونیر نہیں بلکہ مردان، صوابی اور اٹک کے جھنگ باہتر تک کھیلا جاتا ہے۔ اس کھیل کے لیے تیر بنگال سے منگوائے جاتے ہیں جبکہ ربڑ پشاور اور کراچی سے لایا جاتا ہے۔ عصر کے وقت سب کھلاڑی اکٹھے ہو کر مقابلہ شروع کرتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مقامی کھلاڑی ہدایت الرحمن ساگر کہتے ہیں کہ اسے کھیلنے کے لیے مضبوط اعصاب ضروری ہیں۔ ’یہ کھیل دیکھنے میں آسان لگتا ہے لیکن اصل میں پریشر والا گیم ہے۔ جب سب کی نظریں کھلاڑی پر جمی ہوں تو ایک تیر کا صحیح یا غلط نشانہ پورے کھیل کا فیصلہ بدل دیتا ہے۔ کبھی نشانہ لگتا ہے اور کبھی نہیں، یہی اس کی اصل خوبصورتی ہے۔‘

اس کھیل کو زندہ رکھنے کے لیے مقامی سطح پر باقاعدہ ٹورنامنٹ بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ حکیم اللہ، جو اس ٹورنامنٹ کے منتظم ہی نے انڈیپنڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’ہم نے حال ہی میں ایک مقابلہ منعقد کیا جس میں 30 ٹیمیں شامل ہوئیں۔ ہر ٹیم میں 8 کھلاڑی تھے اور ہر کھلاڑی کو 4 تیر مارنے کا موقع ملا۔ یوں ایک ٹیم کے 32 نشانے بنتے ہیں اور جو ٹیم زیادہ کامیاب نشانے لگائے، وہ فاتح قرار پاتی ہے۔‘

مخہ ایک تیر نما آلے کے ذریعے کھیلا جاتا ہے، یہ تیر ربڑ اور بانس سے تیار کیا جاتا ہے، جسے 32 فٹ کے فاصلے پر نصب ایک سفید دائرے مقامی زبان میں ’ٹکئی‘ پر مارا جاتا ہے۔
منگل, مارچ 10, 2026 - 08:45
Main image:
jw id:
1uc0zcBE
type:
SEO Title:
روایتی کھیل ’مخہ‘ کے لیے مضبوط اعضاب کا ہونا ضروری

from Independent Urdu https://ift.tt/VOjbg0D

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !

<svg viewBox='0 0 512 512' xmlns='http://www.w3.org/2000/svg'><path d='M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z'/></svg>