امید ہے ایران دانش مندی سے کام لے گا: سعودی وزیر دفاع

News Inside

سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ہفتے کو خطے کی حالیہ صورت حال کے تناظر میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران دانش مندی سے کام لے کر کسی غلط اندازے سے گریز کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران کیا، جو ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ریاض میں موجود ہیں۔

ہفتے کو ایکس پر اپنے پیغام میں سعودی وزیر دفاع نے لکھا کہ پاکستانی آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں ’دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سٹریٹجک دفاعی تعاون کے معاہدے کے دائرہ کار میں مملکت پر ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں اور ان سے نمٹنے کے ممکنہ طریقۂ کار پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔‘

سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کے مطابق: ’ہم نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اقدامات علاقائی سلامتی اور استحکام کو کمزور کرتے ہیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایران دانش مندی سے کام لے گا اور کسی غلط اندازے سے گریز کرے گا۔‘

پاکستان اور سعودی عرب نے ستمبر 2025 میں ایک تاریخی ’سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ ریاض میں طے پانے والے اس معاہدے پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان اور پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران پر امریکی و اسرائیلی مشترکہ حملے اور تہران کے اسرائیلی اور مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر جوابی حملوں کا آج آٹھواں روز ہے۔

امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملے شروع کیے تھے اور اس جنگ کے پہلے ہی دن ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تقریباً 50 دوسرے سینیئر سول اور فوجی عہدیداروں اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جان سے چلے گئے تھے۔

 امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔

یہ جنگ ہر روز شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور مشرقِ وسطیٰ اور اس سے باہر مزید 14 ممالک کو متاثر کر چکی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ہفتے کی صبح بھی سعودی عرب کو ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا جن میں دارالحکومت ریاض کے اطراف کے علاقے اور ایک بڑے تیل کے میدان کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی وزارتِ دفاع نے کہا کہ مملکت کی جانب آنے والے اب تک کے تمام ڈرونز کو روک لیا گیا ہے۔

پاکستان نے متعدد بار سعودی عرب میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے تین مارچ کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد اور ریاض کے درمیان ایک ’سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہ‘ موجود ہے اور اس حوالے سے (پاکستان نے) ایران کو حالیہ جنگ شروع ہوتے ہی یاد دہانی کروا دی تھی۔   

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ کہ ان کی انہی کوششوں کی وجہ سے سعودی عرب اور عمان کے خلاف کم ترین ردعمل سامنے آ یا ہے، جبکہ دوسرے خلیجی ممالک پر کارروائیاں زیادہ ہوئی ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ہفتے کو خطے کی حالیہ صورت حال کے تناظر میں اس امید کا اظہار کیا ہےکہ ایران دانش مندی سے کام لے کر کسی غلط اندازے سے گریز کرے گا۔
ہفتہ, مارچ 7, 2026 - 08:45
Main image: 

<p class="rteright">سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان اور پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی 7 مارچ 2026 کو ریاض میں ملاقات کے موقعے پر لی گئی تصویر (خالد بن سلمان ایکس اکاؤنٹ)(</p>

type: 
SEO Title: 
امید ہے ایران دانش مندی سے کام لے گا: سعودی وزیر دفاع


from Independent Urdu https://ift.tt/EoMT4Jf

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;