ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ، معمولی نقصان ہوا: سعودی وزارت دفاع

News Inside

تازہ ترین

  • ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ جاری ہے، جسے امریکہ نے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔
  • ایرانی حموں سے اسرائیل میں کم از کم 10 اموات ہوچکی ہیں جبکہ چھ امریکی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
  • کویت کی وزارت دفاع کی مطابق ’فرینڈلی فائر‘ سے تین امریکی جنگی طیارے گرے ہیں۔

جنگ کے پہلے دن کا احوال یہاں کلک کریں

جنگ کے دوسرے دن کا احوال یہاں کلک کریں

جنگ کے تیسرے دن کا احوال یہاں کلک کریں


صبح 9 بج کر 10 منٹ: پاکستان میں امریکہ ویزہ سروس جعمے تک معطل

اسلام آباد میں امریکہ کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ موجودہ سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر، اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور لاہور و کراچی میں قونصل خانے نے جمعہ، 6 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی ہیں۔


صبح 8 بج کر 40 منٹ: ریاض میں امریکی سفارت خانے پر دو ڈرونز کے حملے

سعودی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ منگل کی صبح دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے پر دو ڈرونز کے حملے سے چھوٹے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی، جبکہ ایران نے خلیجی ممالک پر جوابی حملے  جاری رکھے ہوئے ہیں۔  

سعودی عرب کی وزارت دفاع کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ دارالحکومت ریاض اور الخرج شہر کے قریب نصف درجن سے زیادہ ڈرونز کو روکا گیا ہے۔

اس سے قبل منگل کو علی الصبح جاری ہونے والے سعودی وزارت دفاع کے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ’ریاض میں امریکی سفارت خانے پر دو ڈرونز سے حملہ کیا گیا، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ، حملے کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور عمارت کو معمولی نقصان پہنچا۔‘

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکہ کے سفارت خانے کو دو مشتبہ ایرانی ڈرون حملوں کے بعد امریکہ ’جلد‘ جوابی کارروائی کرے گا۔

نیوز نیشن نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’آپ کو جلد ہی پتہ چل جائے گا‘ کہ امریکہ کس طرح کا ردعمل ظاہر کرے گا۔

دو عینی شاہدین نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے ریاض میں امریکی سفارت خانے کے ارد گرد فائر انجن دیکھے۔

قبل ازیں عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی مشن کی عمارت پر دھواں دیکھا تھا اور سعودی دارالحکومت میں غیر ملکی سفارت خانے کے سفارتی کوارٹر میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی تھیں۔

سعودی فوج کے قریبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس حساس معاملے پر بات کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ سعودی فضائی دفاع نے حملے میں ریاض کے سفارتی کوارٹر کو نشانہ بنانے والے چار ڈرونز کو روکا۔

اس کے نتیجے میں امریکی سفارت خانے نے جدہ، ریاض اور ظہران کے لیے جگہ جگہ پناہ گاہیں اور غیر ضروری سفر کو محدود کرنے کے نوٹیفیکیشن جاری کیے ہیں۔

سعودی عرب میں یہ حملے خلیجی ریاستوں میں میزائلوں اور ڈرونز کی لہر کے ساتھ موافق ہیں جس میں متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وہ ایران سے آنے والے بیلسٹک میزائلوں سے نمٹ رہی ہے

قطر کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے منگل کی صبح سویرے دو بیلسٹک میزائلوں کو روکا۔

تہران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں خطے بھر میں حملے شروع کیے۔

ایران کے فوجیوں نے بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، رہائشی عمارتوں اور ہوٹلوں کے علاوہ تیل کے امیر علاقے میں فوجی مقامات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اے ایف پی کے نمائندے کے مطابق پیر کو کویت سٹی کے امریکی سفارت خانے سے بھی دھواں نکلتا دیکھا گیا۔

بعد میں کویت میں مقیم ایک سفارت کار اور ایک مغربی سفارت کار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ سفارت خانے کو کئی ڈرونز سے نقصان پہنچا ہے، جب کہ کویت میں مقیم ایک دوسرے سفارت کار نے بتایا کہ عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا گیا تھا۔


صبح 5 بج کر 20 منٹ: ریاض میں امریکی سفارت خانے میں دھماکہ

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے دو ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ہے۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ابتدائی اندازے کے مطابق دو ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں محدود آگ لگی اور عمارت کو معمولی نقصان پہنچا۔

وزارت نے شہزاد سلطان ایئربیس کے قریب پانچ دشمن ڈرونز کو تباہ کرنے کی بھی اطلاع دی ہے۔


صبح 5 بج کر 15 منٹ: اہداف کے حصول تک کارروائی جاری رہے گی: روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران پر حملے کے بارے میں کہا کہ ہمارا ہدف ان کی بیلسٹک میزائل صلاحیتوں کو ختم کرنا ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ امریکہ کا مقصد ’ایران کی پیداواری صلاحیتوں کو ختم کرنا ہے اور اس خطرے کو بھی جو ان کی بحری افواج کو بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے لاحق ہے۔ یہی مقصد ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’...ہمیں امید ہے کہ ایرانی عوام اس حکومت کا تختہ الٹ کر اپنے ملک کے لیے ایک نیا مستقبل تعمیر کر سکتے ہیں۔‘

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’لیکن اس مشن کا ہدف ان کی بیلسٹک میزائل کی صلاحیتوں اور ان کی بحری صلاحیتوں کو تباہ کرنا ہے۔‘


صبح 4 بج کر 25 منٹ: مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چھ ہوگئی

امریکی سینٹر کمانڈ کے مطابق 2 مارچ کو شام 4 بجے تک چھ امریکی فوجی کارروائی کے دوران جانیں کھو چکے ہیں۔ امریکی افواج نے مزید دو فوجی اہلکاروں کی باقیات ایک ایسی جگہ سے بازیاب کیے ہیں جو ایران کے ابتدائی حملوں کے دوران نشانہ بنی تھی۔ تاہم اس نے اس بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی۔

گذشتہ رات، امریکی B-1 بمبار طیاروں نے ایران کے اندر حملہ کیا تاکہ ایرانی بیلسٹک میزائل کی صلاحیتوں کو کمزور کیا جا سکے۔

ادھر امریکی حکومت نے خلیجی ممالک میں اپنے شہریوں سے فورا انخلا کا کہا ہے۔

 

منگل کو علی الصبح سعودی وزارت دفاع سے جاری میں کہا گیا کہ ریاض میں امریکی سفارت خانے پر دو ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔
منگل, مارچ 3, 2026 - 08:45
Main image: 

<p>ریاض میں امریکی سفارت خانے کی فائل فوٹو (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ، معمولی نقصان ہوا: سعودی وزارت دفاع


from Independent Urdu https://ift.tt/xQbL5Za

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;