امریکی وفد کی مذاکرات کے لیے پاکستان آمد متوقع، تاہم ایران ’تیار نہیں‘: ترک میڈیا

News Inside

ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ کو آج 25واں دن ہے۔

 امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔

اس جنگ کے تازہ ترین اپ ڈیٹس۔


صبح 08 بج کر 50 منٹ

ایران کا اسرائیل پر تازہ حملہ

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ اسرائیل پر میزائل حملوں کی ایک اور لہر داغ دی، اس سے قبل شمالی علاقے میں ایک عمارت پر حملہ ہوا جبکہ بیت المقدس میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے ٹیلی گرام پر لکھا: ’ایران نے مقبوضہ علاقوں کی جانب میزائلوں کی نئی لہر فائر کر دی۔‘

کچھ ہی لمحوں بعد اس نے کہا کہ ’ایرانی میزائل کئی اسرائیلی دفاعی نظام کو عبور کر گئے۔‘

میگن ڈیوڈ آدوم کی ایمرجنسی سروسز نے اسرائیل کے شمال میں ایک تباہ شدہ عمارت کی ویڈیو جاری کی اور بتایا کہ اس واقعے میں کوئی جان سے نہیں گیا۔

اسرائیلی فوج نے بعد ازاں منگل کی صبح متعدد اعلانات میں کہا کہ اسے ایرانی میزائلوں کی آمد کا پتہ چلا ہے اور وہ انہیں روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


صبح 08 بج کر 30 منٹ

مذاکرات کے لیے امریکی وفد پاکستان پہنچے گا تاہم ایران ’تیار نہیں‘

ترک نیوز ایجنسی انادولو نے پاکستانی وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی وفد ممکنہ مذاکرات کے لیے ایک یا دو دن میں پاکستان پہنچ رہا ہے۔

تاہم انادولو کی رپورٹ کے مطابق ایران ’عدم اعتماد‘ کی وجہ سے ’اب تک اس کے لیے تیار نہیں‘ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزارت خادجہ کے ذرائع کے مطابق ’ایران کو مذاکرات کے لیے آنے پر آمادہ کرنے کے لیے بیک ڈور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، ترکی، اور مصر ’اس کوشش کی مشترکہ رہنمائی کر رہے ہیں۔‘

ترکی کے نشریاتی ادارے انادولو نے پاکستانی وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وفد ممکنہ مذاکرات کے لیے ایک یا دو دن میں پاکستان پہنچ رہا ہے تاہم ایران عدم اعتماد کی وجہ سے ’اب تک اس کے لیے تیار نہیں ہے۔‘
منگل, مارچ 24, 2026 - 08:30
Main image: 

<p>ایران &nbsp;نے 24 مارچ 2026 کو اسرائیلی ساحلی شہر پر تازہ میزائل حملہ کیا گیا ہے (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
امریکی وفد کی مذاکرات کے لیے پاکستان آمد متوقع، تاہم ایران ’تیار نہیں‘: ترک میڈیا


from Independent Urdu https://ift.tt/m1Ij7Fb

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;