کویت اور یو اے ای میں امریکی فوجی اڈوں پر تازہ ایرانی حملے

News Inside

ایران نے کہا کہ اس نے جمعرات کو کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے اور واشنگٹن پر شادی کی ایک تقریب پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا، جب کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ اس حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو امریکی حملوں سے شروع ہونے والی ان نئی جھڑپوں نے چھ ماہ سے جاری جنگ میں تعطل کو مزید گہرا کر دیا ہے، کیوں کہ ایران نے سٹریٹیجک آبنائے ہرمز پر اپنا شکنجہ برقرار رکھا ہوا ہے اور واشنگٹن ایرانی بندرگاہوں کی جوابی ناکہ بندی پر زور دے رہا ہے۔

کویتی فوج نے جمعرات کو کہا کہ اس نے ایران کی جانب سے ایک میزائل اور ڈرون حملے کو راستے میں ہی روک لیا، جب کہ ایرانی فوج نے اطلاع دی کہ اس نے احمد الجابر ایئر بیس پر امریکی اثاثوں کو ’میزائلوں اور ڈرونز سے‘ نشانہ بنایا۔

کویت نے ان حملوں کو ’بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی‘ قرار دیا۔

ایران کی فوج نے یہ بھی کہا کہ اس نے متحدہ عرب امارات میں المنہاد ایئر بیس کو نشانہ بنایا، لیکن خلیجی ملک نے ایسے کسی حملے کی اطلاع نہیں دی۔

یہ حملے اس وقت ہوئے جب ایرانی ہلال احمر نے کہا کہ منگل کی رات ایرانی ساحلی قصبے کوہستک میں ایک شادی کی تقریب پر میزائل حملے میں ایک بچے سمیت چار افراد جان سے گئے اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ واشنگٹن مبینہ حملے کی تحقیقات کر رہا ہے لیکن انہوں نے ایران کی جانب سے آنے والی اطلاعات پر شک کا اظہار کیا۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس کی ایک بریفنگ میں بتایا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ ہم تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’میں یہ کہوں گا کہ اس تنازع میں اب تک جو کچھ ہوا ہے، ایرانی سرکاری میڈیا نے اسے بہت اچھے طریقے سے بیان نہیں کیا ہے۔ اس لیے مجھے اس پر شدید شک ہے۔‘

ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ احمد وحیدی نے جمعرات کو اس حملے کے متاثرین کا بدلہ لینے کا عہد کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ان مظلوموں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔‘

ایران کے پاسداران انقلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ترجمان ٹم ہاکنز نے کہا کہ کہ امریکی فوج پاسداران انقلاب کے برعکس کبھی عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔‘

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے

دوسری جانب پاکستان میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول دو روپے 84 پیسے اور ڈیزل دو روپے 28 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے جمعرات کی رات کو اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق چار ستمبر کے لیے ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 349 روپےفی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ 

شادی کی تقریب پر امریکی حملے کا بدلہ لیا جائے گا، پاسداران انقلاب۔ امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
جمعہ, ستمبر 4, 2026 - 06:15
Main image: 

<p class="rteright">ایران کے جنوبی علاقے کوہستک میں ایک عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کے بارے میں ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہاں شادی کی تقریب کے دوران امریکی حملہ ہوا&nbsp;(تسنیم نیوز ایجنسی بذریعہ اے پی)</p>

type: 
SEO Title: 
کویت اور یو اے ای میں امریکی فوجی اڈوں پر تازہ ایرانی حملے


from Independent Urdu https://ift.tt/zTAhPfy

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;