حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کا فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ

News Inside

سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے چیف آف سٹاف نے جمعے کو ریاض میں ہونے والے اجلاس میں حوثیوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں کے تناظر میں مملکت کی حمایت اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں کو فوری طور پر مؤثر فوجی تعاون میں تبدیل کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نے سات اگست 2026 کو ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت تینوں میں سے کسی ایک ملک پر مسلح حملے کو سب پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔

حوثیوں نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب کی جانب متعدد حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں دنیا کے سب سے بڑے توانائی برآمد کنندہ ملک سے تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

 یہ سب وسیع تر مشرق وسطیٰ کی جنگ کا حصہ ہے، جو فروری میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے ساتھ شروع ہوئی تھی اور جس کے ردعمل میں تہران نے اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی مفادات پر حملے کیے تھے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب جاری بیان میں کہا گیا کہ تینوں ملکوں کی مسلح افواج کے سربراہان اور چیفس آف جنرل سٹاف نے سکیورٹی کی صورت حال اور مملکت سعودی عرب کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا اور ’مقدس شہر مکہ اور سعودی شہری و معاشی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔‘

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق: ’اجلاس کے شرکا نے تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے اور خفیہ معلومات کے تبادلے، فوجی ہم آہنگی اور صلاحیتوں کو یکجا کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، تاکہ ڈیٹرنس اور اجتماعی دفاع کو مضبوط بنایا جا سکے۔‘

مزید کہا گیا کہ ’ریاض میں ہونے والا یہ اجلاس دفاعی شراکت داری کی مضبوطی اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں کو فوری طور پر مؤثر فوجی تعاون میں تبدیل کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘

بقول آئی ایس پی آر: ’شرکا نے اجتماعی دفاع کے اپنے عزم کا بھرپور اعادہ کیا، جس سے مملکت سعودی عرب کی سکیورٹی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے تینوں ممالک کے ارادے کا اظہار ہوتا ہے۔‘

سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے چیف آف سٹاف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں کو فوری طور پر مؤثر فوجی تعاون میں تبدیل کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
ہفتہ, ستمبر 26, 2026 - 08:00
Main image: 

<p class="rteright">سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے چیف آف سٹاف نے&nbsp;جمعے کو ریاض میں ہونے والے ایک اجلاس میں حوثیوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں کے تناظر میں مملکت&nbsp;کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا گیا (آئی ایس پی آر)</p>

type: 
SEO Title: 
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کا فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ


from Independent Urdu https://ift.tt/ha7cO18

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;