نئے آئی فون ماڈلز کی فروخت شروع، ڈیلیوری میں مہینوں تاخیر کا امکان

News Inside

آئی فون 15 فروخت کے لیے پیش کیا جا چکا ہے اگرچہ اسے حاصل کرنے کے لیے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئی فون کے چار نئے ورژن اور اپ ڈیٹ شدہ ایپل گھڑیوں کی رونمائی گذشتہ ہفتے کیلیفورنیا میں ایک تقریب کے دوران کی گئی اور جمعہ 15 ستمبر کو پری آرڈرز لینا شروع کر دیے گئے تھے۔

جن صارفین نے پری آرڈرز دیے تھے انہیں ایک ہفتے بعد فون مل گئے ہیں اور آئی فونز اب سٹورز میں بھی دستیاب ہیں۔

حالیہ برسوں میں، ایپل نے ان قطاروں کی حوصلہ شکنی کی ہے جو نیا آئی فون لانچ کرنے کے موقعے پر ہوتی تھیں اور اس کی بجائے لوگوں کو آن لائن پری آرڈر کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

اس کے باوجود نئی لانچ کے موقعے پر ایپل سٹورز پر(لوگوں کی) قطاریں نظر آئیں۔

تاہم، فونز کے کچھ ورژن ڈیلیور ہونے میں پہلے ہی طویل انتظار دیکھا جا رہا ہے۔ آئی فون 15 پرو میکس کے زیادہ تر ماڈلز اکتوبر کے آخر تک ڈیلیئور ہونے کی توقع نہیں- اور کچھ اس سے بھی زیادہ تاخیر کا شکار ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

متعدد افواہوں میں کہا گیا تھا کہ ایپل اس سال کے ماڈلز کی قیمت میں اضافہ کرے گا۔ لیکن حقیقت میں لاگت وہی رہی – اور برطانیہ میں ایک حیرت انگیز اقدام میں اسے کم کر دیا گیا۔

آئی فون 15 چار مختلف آپشنز میں آتا ہے: بیسک آئی فون 15، ایک پلس ماڈل اور آئی فون 15 پرو اور پرو میکس۔

آئی فون 15 میں گذشتہ سال پرو فونز میں آنے والی بہت سی اپ گریڈز ہیں۔

ایک اپ ڈیٹڈ چپ، بہتر کیمرے اور سکرین کے اوپری حصے میں ’ڈائنامک آئی لینڈ‘ - جبکہ اس سال کے پرو ماڈلز میں ایک نیا ٹائٹینیم ڈیزائن، کیمرے کی بہتری اور بہت تیز پروسیسر شامل ہے۔

کمپنی نے ایپل واچ کا ایک نیا ورژن، سیریز 9 بھی جاری کیا ہے، جس میں ایک بہتر ڈسپلے اور ’ڈبل ٹیپ‘ کی خصوصیت ہے جس سے لوگ صرف اپنے ہاتھوں کا استعمال کرکے ڈیوائس کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس خصوصیت کے لیے ایپل واچ الٹرا کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

آئی فون 15 پرو میکس کے زیادہ تر ماڈلز اکتوبر کے آخر تک ڈیلیئور ہونے کی توقع نہیں- اور کچھ اس سے بھی زیادہ تاخیر کا شکار ہیں۔
اتوار, ستمبر 24, 2023 - 12:15
Main image: 

<p>22 ستمبر 2023 کو ایپل آئی فون 15 سیریز کے فونز لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں ریلیز کے دن دی گروو ایپل ریٹیل سٹور پر فروخت کے لیے دیکھے جاسکتے ہیں (اے ایف پی/ پیٹرک ٹی فالن)</p>

type: 
SEO Title: 
نئے آئی فون ماڈلز کی فروخت شروع، ڈیلیوری میں مہینوں تاخیر کا امکان
origin url: 
https://ift.tt/twiUIB1
Translator name: 
العاص


from Independent Urdu https://ift.tt/ybjaqNQ

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;