پاکستان میں عام انتخابات کے سلسلے میں جمعرات کو ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے تقریباً نو گھنٹے بعد غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
اس حوالے صوبہ خیبر پختونخوا میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کو یہاں یکجا کیا جا رہا ہے۔
غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کی 76 پشاور 5 سے آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18888 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ پی کی 6 سوات 4 سے آزاد امیدوار فضل حکیم خان 25330 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
پی کے 4 سوات II سے آزاد امیدوار علی شاہ 30022 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔
پی کے 19 باجوڑ1 سے آزاد امیدوار حمید الرحمن 23044 ووٹ حاصل کرکے منتخب ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کا تازہ ترین احوال۔
جمعہ, فروری 9, 2024 - 03:00
Main image:
<p>(فائل فوٹو: اے ایف پی)</p>
type:
SEO Title:
خیبرپختونخوا: پہلے دو حلقوں سے آزاد امیدوار کامیاب
copyright:
from Independent Urdu https://ift.tt/ZjFGOEp