اونٹنی کا زخم دو ماہ میں ٹھیک ہونے کے بعد مصنوعی ٹانگ لگے گی: شیلٹر ہاؤس

News Inside

صوبہ سندھ کے علاقے سانگھڑ میں گذشتہ دنوں کھیت میں گھس کر فصل کھانے پر ملزمان کی جانب سے ٹانگ کاٹے جانے والی اونٹنی کی دیکھ بھال کرنے والی کراچی کی غیر سرکاری تنظیم کا کہنا ہے کہ اونٹنی کا زخم بھرنے میں دو مہینے لگیں گے جس کے بعد اسے منصوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔

اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ سانگھڑ کے علاقے منڈھ جمڑاؤ کے قریب منگلی پولیس تھانے کی حدود میں 13 جون کو پیش آیا۔پولیس نے 14 جون کو واقعے کا مقدمہ ریاست کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا تھا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سانگھڑ اعجاز احمد شیخ کے مطابق پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے دو نے اعتراف جرم کر لیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے پر کافی غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو سخت سزا دی جائے۔

میڈیا پر واقعے کی کوریج کے بعد زخمی اونٹی کو سانگھڑ سے کراچی میں جانوروں کے حقوق کی تنظیم سی ڈی آر ایس بینجی پراجیکٹ فار اینیمل ویلفیئر کے شیلٹر ہوم منتقل کر دیا گیا۔

شیلٹر کی سربراہ سارہ جہانگیر نے اتوار کو انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ آٹھ ماہ کی اونٹنی کا زخم ابھی تازہ ہے اور شدید درد کو کم کرنے اور زخم خشک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اونٹنی کے مکمل علاج کے لیے مختلف ماہرین سے بات کی جا رہی ہے۔

'اونٹنی کا مستقل حل مصنوعی ٹانگ ہے، مگر زخم بھرنے میں دو مہینے لگ سکتے ہیں، جس کے بعد مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔‘

گذشتہ روز جانوروں سے بدسلوکی کا ایک اور واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا، جہاں ایک ملزم نے تشدد کرکے گدھے کی ٹانگ توڑ دی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حیدر آباد پولیس کے مطابق ملزم گدھا گاڑی چلاتا ہے اور دوسری گدھے گاڑی کے گدھے کی ملزم کے گدھے سے لڑائی ہو گئی، جس پر ملزم نے لاٹھیاں مار کر گدھے کی ٹانگ توڑ دی۔

پولیس نے مقدمہ دائر کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔  

وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سیکریٹری لائیو سٹاک نے زخمی گدھے کو بھی سی ڈی آر ایس شیلٹر ہاؤس منتقل کروا دیا۔

بیان کے مطابق زخمی اونٹ اور گدھے کا سی ڈی آر ایس سینٹر میں علاج کرایا جا رہا ہے، جس کا خرچہ سندھ حکومت ادا کر ے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے بیان میں کہا کہ اونٹنی کی مصنوعی ٹانگ کا بندوبست چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کروا رہے ہیں۔

سیکریٹری لائیو سٹاک کاظم جتوئی کے مطابق اونٹنی کا زخم ٹھیک ہو رہا ہے جب کہ کل گدھے کی ٹانگ کا ایکسرے کروا کر مزید علاج کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ زخمی اونٹنی کے علاوہ حیدر آباد سے لائے گئے زخمی گدھے کے علاج کا خرچہ صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔
سوموار, جون 17, 2024 - 20:00
Main image: 

<p>سی ڈی آر ایس بینجی شیلٹر میں موجود زخمی اونٹنی(وزیر اعلیٰ ہاؤس)</p>

jw id: 
pKxDWkoU
type: 
SEO Title: 
اونٹنی کا زخم دو ماہ میں ٹھیک ہونے کے بعد مصنوعی ٹانگ لگے گی: شیلٹر ہاؤس


from Independent Urdu https://ift.tt/8nkwvg4

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;