گلگت بلتستان کے شہر سکردو سے تقریباً چار گھنٹے کے فاصلے پر واقع ضلع کھرمنگ کے پہاڑوں کے درمیان خوبصورت نظارے پیش کرتی ’خموش‘ آبشار موجود ہے جو مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
یہ آبشار سکردو شہر سے تقریباً 160 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ پہلے لوگوں کو خموش آبشار کے بارے میں کم ہی پتہ تھا مگر جوں جوں گلگت بلتستان میں سیاحوں کا رش بڑھتا گیا، لوگ اس خموش آبشار کو دیکھے بغیر واپس نہیں جاتے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اپنے نام کی طرح خموش آبشار، خاموش تو نہیں بلکہ یہاں ہر طرف شور ہی شور ملتا ہے۔ ایک طرف آبشار کا چمکتا پانی تو دوسری طرف دریائے سندھ میں گزرتا پانی یہاں کے درجہ حرارت کو کافی کم رکھتا ہے، جس سے یہاں آئے سیاح بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔
آبشار کے قریب سر سبز علاقہ موجود ہے اور یہاں فیملیز، بچے اور بزرگ سب ہی ماحول کا لطف اٹھاتے نظر آتے ہیں۔
سرگودھا سے آئی ایک خاتون سیاح نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ’ کہنے کو تو خموش، خاموش سے تعبیر کیا جاتا ہے لیکن یہاں خاموشی نہیں ہے، یہاں پانی گرنے کی وجہ سے شور ملے گا۔‘
ان کے مطابق ’یہاں پر لوکل کھانے اور رہنے کا بدوبست ہے، یہ ایک اچھا سیاحتی مقام ہے۔ اس آبشار کی خوبصورتی اور یہاں کا منظر مجھے بہت پسند آیا ہے۔‘

<p>گلگت بلتستان کے شہر سکردو سے تقریباً چار گھنٹے کے فاصلے پر واقع ضلع کھرمنگ کے پہاڑوں کے درمیان ’خموش‘ آبشار موجود ہے۔</p>
<p>(تصویر: منظور بلتی)</p>
from Independent Urdu https://ift.tt/PErbIsY