حافظ آباد: ’زہریلی مٹھائی‘ کھانے سے تین بچوں کی موت، کیس کی تحقیقات کا حکم

News Inside

پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں منگل کو مبینہ طور پر زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بچوں کی موت پر صوبائی اسمبلی نے کیس کی تحقیقات کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی کرسٹو فیبلوس نے یہ معاملہ اٹھایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حافظ آباد کی بلدیہ نے ایک سینیٹری ورکر عرفان کو آوارہ کتوں کو مارنے کے لیے مبینہ طور پر زہریلی مٹھائی دی تھی، تاہم عرفان کو کوئی کتا نہ ملا تو وہ مٹھائی کا ڈبہ گھر لے گئے، جہاں علاقے کے بچوں نے وہ مٹھائی کھا لی۔

رکن اسمبلی کے مطابق، مٹھائی کھانے سے تین بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ پانچ کی حالت بگڑ گئی جن میں سے دو بچے اب بھی نازک حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے عرفان کو گرفتار کر کے مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے، حالانکہ واقعے میں عرفان کا کوئی قصور نہیں۔

اس موقعے پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پارلیمانی وزیر مجتباع شجاع الرحمان کو واقعے کی تحقیقات کر کے تفصیلی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مطابق واقعہ حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں پیش آیا جہاں گلی میں کھیلتے آٹھ بچوں نے مبینہ طور پر زہریلی مٹھائی کھائی۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او عاطف نذیر کے مطابق مٹھائی کھانے کے بعد بچوں کی حالت غیر ہو گئی جس پر انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم تین بچے جانبر نہ ہو سکے جبکہ باقی بچوں کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

مرنے والے اور متاثرہ بچوں کی عمریں پانچ سے 10 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے پارلیمانی وزیر مجتباع شجاع الرحمان کو معاملے کی تحقیقات کر کے تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت دی ہے۔
بدھ, اپریل 16, 2025 - 23:00
Main image: 

<p style="direction:rtl">13 اکتوبر، 2020 کی اس تصویر میں&nbsp;لاہور میں ایک پولیس وین کو دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
حافظ آباد: ’زہریلی مٹھائی‘ کھانے سے تین بچوں کی موت، کیس کی تحقیقات کا حکم


from Independent Urdu https://ift.tt/InUWdju

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Accept !
&lt;div class=&#039;sticky-ads&#039; id=&#039;sticky-ads&#039;&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-close&#039; onclick=&#039;document.getElementById(&amp;quot;sticky-ads&amp;quot;).style.display=&amp;quot;none&amp;quot;&#039;&gt;&lt;svg viewBox=&#039;0 0 512 512&#039; xmlns=&#039;http://www.w3.org/2000/svg&#039;&gt;&lt;path d=&#039;M278.6 256l68.2-68.2c6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0L256 233.4l-68.2-68.2c-6.2-6.2-16.4-6.2-22.6 0-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3l68.2 68.2-68.2 68.2c-3.1 3.1-4.7 7.2-4.7 11.3 0 4.1 1.6 8.2 4.7 11.3 6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0l68.2-68.2 68.2 68.2c6.2 6.2 16.4 6.2 22.6 0 6.2-6.2 6.2-16.4 0-22.6L278.6 256z&#039;/&gt;&lt;/svg&gt;&lt;/div&gt; &lt;div class=&#039;sticky-ads-content&#039;&gt; &lt;script type=&quot;text/javascript&quot;&gt; atOptions = { &#039;key&#039; : &#039;9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75&#039;, &#039;format&#039; : &#039;iframe&#039;, &#039;height&#039; : 90, &#039;width&#039; : 728, &#039;params&#039; : {} }; document.write(&#039;&lt;scr&#039; + &#039;ipt type=&quot;text/javascript&quot; src=&quot;http&#039; + (location.protocol === &#039;https:&#039; ? &#039;s&#039; : &#039;&#039;) + &#039;://www.profitablecreativeformat.com/9325ac39d2799ec27e0ea44f8778ce75/invoke.js&quot;&gt;&lt;/scr&#039; + &#039;ipt&gt;&#039;); &lt;/script&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt; &lt;/div&gt;